دو دن تک واقعہ کی کسی کو خبر ہونے نہیں دی
لکھنؤ:8؍جون
(زیڈ ایم این ایس)
لکھنؤکے پی جی آئی پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں ایک بیٹے اپنی محض پپ جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق
لکھنؤکے پی جی آئی اسٹیشن حدود میں یمنا پورم کالونی میں ہفتہ کی رات ایک فوجی افسر کے بیٹے (16) نے ماں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ قتل کے بعد دو دن تک بیٹے اور بیٹی نے کسی کو واقعہ کی خبر ہونے نہیں دی۔
جب لاش سے بدبو آنے کے بعد بیٹے نے پیر کی رات دیر گئے والد کو فون کیا اور واقعہ کی اطلاع دی۔ والد کی اطلاع پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی۔ پولیس کو پوچھ گچھ کے دوران بچوں نے بتایا کہ PUBG گیم کھیلنے سے منع کرنے پر بیٹے نے ماں کو قتل کیا۔
UP | A minor boy shot dead his mother after she stopped him from playing PUBG game. Preliminary probe revealed that he was addicted to the game and his mother used to stop him from playing, due to which he committed the incident with his father's pistol: ADCP, East Lucknow (07.6) pic.twitter.com/t1gA1nG5k4
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) June 7, 2022
مزید تفصیلات بتاتے ہوئے مشرقی لکھنؤ کے اے ڈی سی پی نے کہا کہ ایک نابالغ لڑکے نے اپنی ماں کو PUBG گیم کھیلنے سے روکنے پر گولی مار کر قتل کر دیا۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ وہ PUBG گیم کھیلنے کا عادی تھا اور اس کی ماں اسے گیم کھیلنے سے روکتی تھی جس کی وجہ سے اس نے اپنے والد کے پستول سے واردات کو انجام دیا۔ ملزم بیٹے نے بہن کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
دراصل، یمنا پورم کالونی میں رہنے والے ایک فوجی افسر کی بیوی اکثر اپنے 16 سالہ بیٹے کو گیم کھیلنے سے روکتی تھی۔ بیٹا ہر وقت پب جی گیم کھیلتا تھا۔ قتل کے دن گھر سے 10 ہزار روپے غائب ہونے پر خاتون نے اپنے بیٹے کی پٹائی بھی کی تھی۔ اس واقعہ سے ناراض ہو کر بیٹے نے ماں کو ہمیشہ کے لیے راستے سے ہٹانے کا ارادہ کر لیا۔ خاتون رات کو سو رہی تھی تو اس نے اپنی ماں کو پستول سے گولی مار کر کو قتل کر دیا۔
ملزم بیٹے کا باپ فوج میں ہے جو اس وقت مشرقی ہندوستان میں تعینات ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کو دو دن تک چھپانے کے بعد جب لاش سے بدبو آنے لگی تو ملزم نے والد کو فون کرکے جھوٹی کہانی سنائی کہ ایک شخص جو بجلی کا کام کرنے آیا تھا اور اس کی والدہ کے ناجائز تعلقات تھے
اور وہ شخص گھر آکر اپنی ماں کو مار ڈالا۔ واقعہ کا علم ہوتے ہی ملزم کے والد نے پولیس کو سارا واقعہ بیان کیا۔ پولیس نے سختی سے پوچھ گچھ کی تو نابالغ نے ساری حقیقت بتا دی۔ فی الحال پولیس اس معاملے میں آگ لگنے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
