حیدرآباد13جنوری
زین نیوز
انکم ٹیکس حکام نے تلنگانہ میں سیول کنٹراکٹرس کے مکانات ودفاتر میں چھاپے اور تلاشی کے دوران 1.60کروڑ نقد رقم اور دستاویزات کو ضبط کرلیا ۔محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے 7جنوری کو شہر حیدرآباد کے 19مقامات پر اچانک دھاوئے کیے تھے ۔یہ دھاؤئے اس شکایت کے وصول ہونے کے بعد کیے گئے جس میں یہ الزام لگایا گیا کہ بوگس سب کنٹراکٹرس کے حوالے سے انکم ٹیکسس کے ادائیگی سے اجتناب کیا جارہا تھا نقلی بلس تیار کرتے ہوئے انپورٹ ٹیکس کریڈٹ کی حصولی کی کوشش پر جو سازش رچی گئی تھی اس کے درکار ثبوتوں کو بھی محکمہ انکم ٹیکس نے ضبط کیا۔
