جنگاؤں 13جنوری
زین نیوز
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی سیاسی زندگی کا خاتمہ ہی انکا اولین مقصدہے یہہ بات تلنگانہ ریاست کے بی جے پی صدر و رکن لوک سبھا مسٹر بنڈی سنجے نے کہی۔ انھوں نے جنگاوں بلدیہ کمشنر ‘ سرکل انسپکٹر‘ اور سب انسپکٹران کو معطل کرنا کا مطالبہ کیا ۔مسٹر سنجے نے الزام عائد کیا گیا ویوکانندا کے یوم پیدائش کے موقعہ پر جنگاؤں چوراستہ سے نہرو پارک تک فلیکس لگائی گئیں تھیں ان کی فلیگس کو عہدیداروں نے عمداً ہٹادیا ہے فلیگسز کے نکالے جانے پر پرُ امن طور احتجاج کرنیوالے کارکنوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا گیا اور یہ سب سی ایم کے ڈائرکشن میں کیا جارہا ہے ۔ مسٹر بنڈی سنجے نے میڈیا کے نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کے سی آر کو انتباہ دیاکہ اگر ریاست میں بی جے پی قائدین اور ورکرس پرپولیس کے مبینہ حملے بند نہیں کیے گئے تو وہ چیف منسٹر کے سی آر کے فارم ہاوز پر حملہ کردیں گے۔ واضح رہے کہ جنگاؤں ضلع میں ہلکی کشیدگی دیکھی گئی کیونکہ مشتعل بی جے پی رہنماؤں نے کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیاتھا ۔گذشتہ روز بلدیہ کمشنر کے دفتر کے قریب احتجاج کرنے والے بی جے پی کے کارکنوں پر پولیس لاٹھی چارج اور پولیس کے رویہ پر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے احتجاج کی اپیل کی تھی۔اور آج دوپہروہ ضلع جنگاؤں پہنچ کر زخمی بی جے پی کے کارکنوں کی اسپتال میں عیادت کی۔ انھوں نے استفسار کیا کہ اگر ویویکانند جینتی منائی جاتی ہے تو وزیراعلیٰ کو اس میں کیا حرج ہے؟
