امراوتی14؍جنوری
زین نیوز ڈیسک
سرکاری مشیر آندھرا پردیش مسٹر یس کرشنا ریڈی نے اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے گرام پنچایت انتخابات سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کی پیچھے ناپاک عزائم ہونے کا دعوی ٰ کیا ۔ اس کے پیچھے انھوں نے اسٹیٹ الیکشن کمشنر ین پرساد کو ایک سیاستی کٹھ پتلی کے طور پر کام کرنے کا الزام لگایا یہاں یہ بتانا ضروری ہوگاکہ وائی یس آر حکومت اور الیکشن کمشنر کے درمیان سرد جنگ کا سلسلہ گذشتہ چند دن سے زور پکڑتا جارہا ہے الیکشن کمشنر نے کمیشن کے دو عہدیداروں سائی پرسادجوائنٹ ڈائرکٹر ‘ اور سکریٹری وانی موہن آئی اے ایس ‘ کے خدمات کو محض حکومت کی طرفداری کے شبہ میں حکومت کو واپس کردیا ۔مسٹر یس کرشنا ریڈی نے دعوی کیا کہ الیکشن کمشنر پر ایک گروہی لیڈر کی طرح رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا اور آندھرا پردیش کی دارالحکومت کے تعلق سے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ چار ماہ میں ریاست دارالخلافہ کی وشکا پٹنم منتقلی کے عمل کا آغاز ہوگا اور انھیں یقین ہے کہ انھیں اس وقت تک عدالت فیصلہ بھی حکومت کے تائید میں آئیگا۔
