شادی کے منڈپ میں باپ کا مومی مجسمہ

تازہ خبر وائرل خبریں

عزیز مجھے رکھتا ہےوہ رگ جان سے

یہ بات سچ ہے میرا باپ کم نہیں ہے  میری ماں سے

بھائی کا اپنی بہن کو حیرت انگیز تحفہ۔
دلہن آبدیدہ۔جذباتی منظر ۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
نئی دہلی : 29؍جون

(عمران زین)
شادیوں کے موقع پردلہا اور دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے والدین، بہن، بھائی اس کے ساتھ ہوں خوشی کے ان لمحات کو یاد گار بنانے کے لئے مختلف تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے
آئےد ن دنیا بھر سے انوکھی شادیوں اور رسم و رواج کے حوالے سےکئی چونکا دینے والے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔ ا س وقت ایک ایسا معاملہ بھی سامنے آیا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

آپ کو یہ دیکھ کر خوشی ہوگی کہ اس معاملے میں کیا ہوا۔ حالانکہ دنیا کی ہر چیز خود غرضی پر ٹکی ہوئی ہے لیکن باپ اور بیٹی کا رشتہ مقدس ہونے کے ساتھ ساتھ صرف محبت پر قائم ہے۔اورباپ ہی دنیا کا وہ واحد شخص ہے جو خود سے بھی زیادہ اپنی اولاد کو خوش دیکھنا چاہتا ہےاور باپ ہی وہ زینہ ہے جو اولاد کو انچائی تک پہنچاتا ہے

جی ہاں اور ان الفاظ کو بیان کرنے والی ایک جذباتی ویڈیو جو اس وقت زیر بحث ہے۔ یہ ویڈیو ان دنوں سوشیل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ دراصل یہ ویڈیو شادی کی ہے، لیکن لوگ اسے دیکھ کر جذباتی ہو رہے ہیں۔ درحقیقت باپ کو کھونے کے بعد بیٹی کی شادی ہوئی تو اس کے گھر والوں نے منڈپ میں باپ کا موم کا پتلا رکھا۔ اسی وقت بیٹی یہ دیکھ کر چونک گئی   اور مجسمے سے لپٹ کر رونے لگی۔بہت ہی جذباتی منظر تھا باپ بیٹی کے محبت کا جو لاثانی ہے

آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ باپ کا پتلا دیکھ کر بیٹی جذباتی ہو گئی اور اسے چومنا شروع کر دی۔ اس دوران تمام رشتہ داروں ‘ اور مہمانوں کی آنکھیں بھی نم ہوجاتی ہیں۔ اس کے ساتھ خاندان کے افراد بھی مجسمے کے ساتھ فیملی فوٹوز کلک کرتے نظر آتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ معاملہ تمل ناڈو کے کلاکوریچی ضلع کے تھاناکنندل گاؤں کا ہے۔

درحقیقت مارچ میں 56 سالہ سیلواریز کی موت کورونا سے ہوئی تھی اور جب وہ زندہ تھے تو بیٹی کی شادی دھوم دھام سے کرانا چاہتے تھے۔ اسی دوران جب بیٹی کی اس سال جون میں شادی ہوئی تو اسے باپ کی کمی محسوس نہ ہو، اس لیے اہل خانہ نے بیٹی کے لیے اس خوبصورت تحفے کا منصوبہ بنایا۔ یہ تحفہ دیکھ کر بیٹی کے آنسو نہیں رکے اور ویڈیو دیکھنے کے بعد صارفین کے آنسو نہیں رک رہے تھے۔

اس ویڈیو کے 4۔4 ملین ویوز ہوئے ہیں اوراب تک 448,720 سے زائد لوگوں نے لائیک کیاہے جب کہ سیکڑوں صارفین نے انتہائی جذباتی تبصرے کیے، ایک صارف نے کہا کہ ‘یہ ویڈیو دیکھ کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔