لڑکوں پرلڑکیوں کو سبقت۔ کامیابی کا تناسب %90
حیدرآباد: 30؍جون
(زین نیوز)
ریاستی وزیرتعلیم مسز پی۔سبیتا اندراریڈی نے آج 30-11 بجے دن ایس ایس سی پبلک امتحانات 2022 کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں جن میں باقاعدہ امیدوار 90 فیصد پاس ہوئے ہیں۔
کل 5,03,579 طلباء نے دسویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کی، 4,53,201 نے کامیابی کا تناسب 90 تک پہنچا دیا۔
لڑکیوں نے ایک بار پھر نتائج میں لڑکوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے پیچھے چھوڑ دیا۔ 2,48,146 لڑکیوں میں سے 92.45 فیصد نے امتحان پاس کیا جب کہ 2,55,433 لڑکوں نے امتحان دیا اور 87.61 فیصد کامیاب ہوئے۔
ایس ایس سی پبلک ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات یکم سے 10 اگست تک منعقد کیے جائیں گے۔ طلباء کی طرف سے متعلقہ ہیڈ ماسٹر کو سپلیمنٹری امتحانات کی فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 18 جولائی ہے۔
نتائج اس لنک پر دیکھے جاسکتے ہیں
https://www.bse.telangana.gov.in/
