نئی دہلی : 4؍جولائی
(زین نیوز)
ہماچل پردیش کے کلّو ضلع میں نیالی-شنشیر روڈ پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک بس الٹ گئی۔ حادثے میں اسکول بچوں سمیت 16افراد ہلاک ہو گئے۔ آج صبح وادی سانج کے جنگلہ علاقے میں اتنا بڑا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پرائیویٹ بس بے قابو ہوکر پہاڑ سے گر گئی۔
اس کے ساتھ ہی حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اسکولی بس کولو سے سنج جا رہی تھی، یہ واقعہ صبح تقریباً 8 بجے پیش آیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بس میں اسکول کے بچے بھی سوار تھے۔
یہاں کولّو کے ڈی سی آشوتوش گرگ نے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ اسکول بس کولّو سے سینج جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
Himachal Pradesh | 10 dead after a private bus rolled off a cliff in Jangla area of Sainj valley on Neoli-Shansher road of Kullu district. Injured being shifted to Local hospitals, teams from Kullu moved to spot: DC Kullu Ashutosh Garg pic.twitter.com/iJ06mN1SEF
— ANI (@ANI) July 4, 2022
انہوں نے کہا کہ مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔حادثے کی جگہ ضلعی ہیڈکوارٹر سے تقریباً 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک تین زخمیوں کو بچا لیا گیا ہے
ہماچل کے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر نے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کلّو کی سنج وادی میں پرائیویٹ بس حادثے کی خبر ملی۔ پوری انتظامیہ موقع پر موجود ہے اور زخمیوں کوہسپتال لے جایا جا رہا ہے۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ فوت ہونے والے کی اتما کو شانتی دے اور سوگوار خاندانوں کو ہمت دے
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے کولو میں بس حادثے کو دل دہلا دینے والا قرار دیا اور اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ کلّو ضلع میں ایک پرائیویٹ بس کے کھائی میں گرنے سے 16 لوگوں کی موت ہو گئی، جن میں کچھ سکول کے بچے بھی شامل تھے۔
#WATCH | HP | Several teams continue rescue work in Jangla area of Sainj valley on Neoli-Shansher road of Kullu district where a private bus rolled off a cliff at around 8 am this morning. At least 10 dead, numbers expected to rise.
(Disclaimer: disturbing visuals) pic.twitter.com/KL4S8HfxZb
— ANI (@ANI) July 4, 2022
وزیر اعظم کے دفتر نے مودی کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا، "ہماچل پردیش کے کولو میں بس حادثہ دل دہلا دینے والا ہے۔ میں غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’میں زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرتا ہوں۔
۔ اس حادثے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہاں امدادی کام جاری ہے۔ موقع پر لوگوں کا ہجوم ہے، جسے انتظامیہ قابو کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ راحت کے کاموں میں جے سی بی کو تعینات کیا گیا ہے۔۔ مقامی انتظامیہ حادثے کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔
رکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے حادثے کے بارے میں کہا کہ میں ان لوگوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے کولو بس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں نے خود ہماچل انتظامیہ سے بات کی ہے اور معاملے کے بارے میں دریافت کیا ہے۔ امدادی کام پوری رفتار سے جاری ہے۔
این ڈی آر ایف بھی جلد ہی موقع پر پہنچ جائے گا۔ جبکہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی۔ نڈا نے کولو بس حادثہ پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔