مرحوم محمد ضمیر الدین کے افراد خاندان سے ملاقات ‘ تعزیت کا اظہار
جگتیال : 16؍جولائی
(زین نیوز)
رکن قانون ساز کونسل مسٹر ٹی جیون ریڈی نے آج این ٹی وی کے رپورٹر محمد ضمیر الدین مرحوم کے مکان پہنچ کر انکے افراد خاندان سے ملاقات کرکے 50؍ہزار روپیوں کی مالی امداد حوالے کی ۔اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی والدہ محترمہ‘ او ربھائی محمد بابا سے ملاقات کرتے ہوئے پرسہ دیتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔
مسٹر ٹی جیون ریڈی نے افراد خاندان کی غربت پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر طرح سے کی مدد کوکرنے تیار ہیں۔سرکاری طورپر امداد کے لیے حکومت سےنمائندگی کریں گے۔
واضح رہے کہ محمد ضمیر الدین کے انتقال کےبعد رکن قانون ساز کونسل مسٹر ٹی جیون ریڈی نے وزیراعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ایک تحریری یاداشت روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مرحوم کے افراد خاندان کو حکومت کی جانب سے 20؍لاکھ روپئے ایکس گریشا اور دھرور کیمپ میں تعمیر امکنہ اراضی مختص کی جائے۔
یاد رہے کہ منگل 12 جولائی کی رات رائیکل منڈل کے موضع بورنا پلی میں سیلاب زدگان کی خبروں کی کوریج کے لیے گئے این ٹی وی رپورمحمد ضمیرالدین بھوپتی پور ایس سی کالونی کے پاس بریج عبور کرنے کی کوشش میں کار سمیت سیلابی پانی میں بہہ گئے ۔ جس کی وجہ سے انکی موت واقع ہوگئی تھی بعد نماز جمعہ انکی مسجد مقبر ہ سے متصل قدیم قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں تدفین عمل میں آئی ہے
اس موقع ان کے ہمراہ ضلع کانگریس صدر مسٹر اڈلوری لکشمن کمار ‘سابق صدر نشین بلدیہ مسز ٹی وجیہ لکشمی‘ صدر امارت ملت اسلامیہ جگتیال محمد عبدالباری‘ سابق کونسلر و صدر مسجد اسلامیہ اسلام پورہ‘ محمد ذوالفقار احمد‘محمد مکثر علی نہال‘ محمد چاند پاشاہ‘ محمد تاج الدین‘محمد نواب‘کانگریس قائدین اور کارکنان اور دیگر موجودتھے