گوشت کی دوکانوں کو بھی بند کرایا
دیوبند،16؍جولائی
(رضوان سلمانی)کانوڑ یاترا کے پیشہ نظر آج افسران نے کانوڑروٹ پر پھیلے تجاوزات کو ہٹوایا ۔کانوڑ روٹ پر پڑنے والی سبھی میٹ کی دوکانوں کو بھی بند کرایا گیا ۔ایس ڈی ایم دیپک کمار،سی او رام کرن سنگھ اور نگر پالیکا ای او دھریندر کمار رائے کی قیادت میں دیوبند منگلور روڑ پر پھیلے عارضی تجاوزات کو ہٹوایا گیا وساتھ ہی مستقل تجاوزات پر زبردست بلڈوزر چلایا گیا ۔
ناجائز قبضہ کرنے والوں افسران کی جانب سے سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر دوبارہ سے اس جگہ پر ناجائز قبضہ کیا گیا تو متعلقہ شخص کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ایس ڈی ایم دیپک کمار نے بتایا کہ دیوبند منگلور روڑ سے کانوڑیہ بڑی تعداد میں گذرتے ہیں انہیں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اس لئے مذکورہ روٹ سے تجاوزات کو پوری طرح سے ہٹوادیا گیاہے ۔
روٹ پر آنے والی سبھی گوشت کی دوکانیں بھی بند کرائی گئی ہیں اور ساتھ ہی شراب کے ٹھیکوں کو پردوں سے بند کردیا گیا ہے ۔محکمہ آبکاری کے افسران کو پوری طرح سے مستعد رہنے کے احکامات دئیے گئے ہیں ۔
انہوں نے اپنے سبھی ماتحتوں کو ہدایت دی ہے کہ کانوڑ یاترا کے دوران کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائی گی۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت دی ہے کہ شر پسند عناصر پر نظر رکھی جائے اگر کوئی شخص علاقہ کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔اس موقع پر نگر پالیکا کے صفائی انسپکٹر پوپن کمار،وکاس چودھری،سندر لال،برلا سود وغیرہ موجود رہے ۔