R.L.Cمحمد عبدالبصیرکا دورہ اقلیتی اقامتی اسکول بھیمگل

بین الریاستی تازہ خبر

بھیمگل 17؍جنوری
محمد عبدالمصور
اقلیتی اقامتی اسکول بھیمگل ( بالکنڈہ بوائز -1) میں آج R.L.Cنظام آبادوکاما ریڈی محمد عبدالبصیر نے دورہ کیا۔اورپرنسپل اور اسٹاف کے ساتھ خیر سگالی ملاقات کی اور تمام ضمون وار اساتذہ کا تعارف حاصل کیا اس موقع پر انھوں نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد عمل میں لاتے ہئوے اساتذہ کو کئی ایک مفید مشوروں سے نوازا‘ انھوں نے اقلیتی اقامتی اسکول کے قیام کا مقصدبیا ن کیا اور اقامتی اسکول کے طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مکمل شخصیت سازی کیے جانے کی تفصیل سے سمجھایا انھوں نے بتایاکہ یکم؍فروری 2021سے نویں اور دسویں جماعت طلباء کو معہ پاسٹل کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا۔ کووڈ-19قواعد کی پابندی کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیاں انجام دیں ۔ اس موقع پر اصغر علی پرنسپل‘نے آر ایل سی عبدالبصر کا خیر مقدم کیا او رکہاکہ اس اسکول میں پوری محنت و لگن سے کام کرتے ہوئےطلباء کا رزلٹ %100 لایا جائیگا۔اقلیتی اقامتی اسکول کے اسٹاف کی جانب سےظام آبادوکاما ریڈی محمد عبدالبصیر کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی۔ا س موقع پر تمام اسٹاف موجودتھے۔