اردواکیڈیمی کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ کوشش

تازہ خبر تلنگانہ
چیرمین کے عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد مجیب الدین کا کے سی آر سے اظہار ممنوعیت
حیدرآباد۔21؍جولائی
 (زین نیوز) 
مسٹرمحمدخواجہ مجیب الدین نے آج تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے چیئرمین کی حیثیت سے اپنے عہدہ جائزہ حاصل کر لیا۔حج ہاؤز نامپلی میں واقع اردو اکیڈمی کے دفتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔عہدہ کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ وہ اردو اکیڈیمی کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔
انہوں نے ان پر اعتماد کرنےاور اردو اکادمی کے چیئرمین کے طور پر تقرری پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا اور وعدہ کیا کہ وہ آنے والے دنوں میں اردو زبان اور اس کے ادب کی مقبولیت کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
۔ اس موقع پر ریاستی وزراء ویمولا پرشانت ریڈی، کوپولا ایشور، محمود علی، ایم ایل سی کویتا، گورنمنٹ وہپ گمپا گووردھن ‘تلسانی سرینواس یادو‘اور نے نیا عہدہ کا چارج سنبھالنے والے خواجہ مجیب الدین کو مبارکباد دی۔
یاد رہےکہ صدرنشین اردو اکیڈیمی مولانا رحیم الدین انصاری کے عہدہ کی معیاد کے اختتام کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔اور جاریہ ماہ وزیراعلیٰ کے۔چندرا شیکھر راؤ نے جناب خواجہ مجیب الدین کو بحیثیت صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نامزد کیا تھا۔
اس تقریب میں چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی الحاج محمد سلیم‘ چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ مسٹر مسیح اللہ خان اور ‘ ایس اے علیم ‘ محمد طارق انصاری ‘اور دیگر موجود تھے۔