وشاکھاپٹنم: 24؍جولائی
(زین نیوز)
پانچ سو روپئے کی لڑائی نے بالآخر ایک شخص کی جان لے لی ۔ وشاکھاپٹنم میں 5سو روپے کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ایک شخص کا قتل کردیا گیا یہ واقعہ وشاکھاپٹنم ضلع کے پیداوالتھیرو میں پیش آیا۔اُدھار دئیے گئے پانچ سو روپئے جب واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو غصہ سے برہم گوری شنکر نامی روڈی شیٹر نے چاقوسے حملہ کرکے کار ڈرائیور دھرملا اپلاریڈی (اپنّا) کو قتل کردیا۔
پولیس تفصیلات کے مطابق پیداوالتھیرو کے ایک 28 سالہ کار ڈرائیور دھرملا اپلاریڈی (اپنّا) نے اس سے قبل بدمعاش( روڈی شیٹر) گوری شنکر کو 500 روپے کا قرض دیا تھا جب گوری شنکرسے 5؍سو روپئے واپس دینے کا مطالبہ کیا گیا تو گوری شنکر اور اپلاریڈی (اپنّا) گرما گرم بحث کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا ۔ جس کے بعد مقامی افراد نے دونوں کو سمجھا کر معاملہ رفع دفع کرکے بھیج دیاتھا۔
تاہم گوری شنکر لڑائی جھگڑے کی بات کو اپنے د ل سے نکال نہیں سکا اور گذشتہ رات اپنے پیروکاروں کو ساتھ لے کر اپنّا کے گھرپہنچا اس وقت اپلاریڈی (اپنّا)گھر کے سامنے اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا موبائل فون دیکھ رہا تھا کہ گوری شنکر اچانک پچھلے حصہ سے آیا اور اپّنا کے گردن پر حملہ کردیا۔ جب اپّنا نیچے گر گیا تو مزید پانچ وار کر کے بے دردی سے قتل کر ڈالا۔
اپنّا کو بچانے کے لئے اس کی اہلیہ اور ساس جب دوڑ کر آئے تو گوری شنکر نے ان پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی جس کے بعد وہ اپنی جان بچاکر بھاگ گئے۔ اس کے بعد اپنّا کو سرکارہسپتال لے جایا گیا، ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ پہلے ہی مر چکا تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ او رمعائنہ کیا اور ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے بعد پنچنامہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔ اور ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ایم پی پی تھانے منتقل کردیا۔ مقتول کے لواحقین اور مقامی افرادنے تھانے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیامعاملے کی اطلاع ملتے ہی ایم ایل اے ویلگاپوڈی رام کرشن بابو پولیس اسٹیشن پہنچے اور متاثرین کی عیادت کی