رکن کونسل کویتا نے کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں استقبال کیا
حیدرآباد۔25 جولائی:
(پریس ریلز)
نظام آباد کے بی جے پی کارپوریٹر ملیش یادو نےدختر وزیر اعلیٰ و رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا سے کیمپ آفس پر ملاقات کرتے ہوئے آج ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ رکن کونسل کویتا نے کھنڈوا پہناتے ہوئے پارٹی میں ان کا پارٹی میں استقبال کیا۔
اس موقع پر کویتا نے کہا کہ دیگر پارٹیوں کے قائدین، وزیراعلیٰ کے سی آر کے ترقیاتی اور فلاحی کاموں سے متاثر ہوتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔
نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے 23 ویں ڈویژن کے بی جے پی کارپوریٹر ملیش یادو نے رکن کونسل کویتا اور رکن اسمبلی نظام آباد بی گنیش گپتا کی موجودگی میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔ ملیش یادو 35 سال سے بی جے پی سے وابستہ تھے اور وہ 3 بار کارپوریٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
وہ بی جے پی میں ایک سینئر قائد کے طور پر جانے جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ کسی عہدہ یا لالچ کے لئے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار نہیں کررہے ہیں بلکہ وہ ٹی آر ایس کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر پارٹی میں شمولیت اختیار کیے ہیں
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے علاقوں کی ترقی اور عوام کی بھلائی کے مقصد سے ٹی آر ایس میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نظام آباد میں ترقیاتی کاموں میں کویتا کی دلچسپی کے سبب کئی اہم پراجکٹس کی تکمیل ہوئی ہے۔ کویتا نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبہ کے تحت ٹی آر ایس میں شامل کارپوریٹر کا خیرمقدم ہے۔
کویتا نے کہاکہنے کہا کہ تلنگانہ ریاست اپنے وجود کے آٹھ برسوں میں تمام شعبہ جات میں مثالی ترقی کرتے ہوئے دوسری ریاستوں کیلئے رول ماڈل بن گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ ریاست کی تشکیل سے قبل علاقہ تلنگانہ کی جو صورتحال تھی اس کا جائزہ لینے پر پتہ چلے گا کہ حالات بہت بدل گئے ہیں۔
معاشی ترقی کے علاوہ فی کس آمدنی بھی بڑھی ہے ۔ برقی سربراہی بہتر ہوئی ہے ۔ پینے کا پانی موثر ڈھنگ سے فراہم کیا جا رہا ہے ۔ آبپاشی شعبہ کیلئے صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔ عوامی فلاح و بہبود کی اسکیمات شروع کی گئی ہیں اور اسی متاثر ہوکر دیگر پارٹیوں کے کارپوریٹرس اور قائدین ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں