آندھراپردیش میں مسلسل لوگوں کے پراسرار طور پر لاپتہ ہوجانے سے سنسنی
کرشنا: 26؍جولائی
(زین نیوز)
آندھرا پردیش کے کرشنا ضلع کے گڑی واڑہ سےدو افراد لاپتہ ہیں۔ 15 سالہ سندر راج کمار جو گڈ مین پیٹا کالونی، گوڈی واڑہ کے چناراجو کا بیٹا تھا، اس مہینے کی 19 تاریخ کو گھر سے باہر گیا تھا اور گھر واپس نہیں آیا تھا۔ کافی دیر تک بیٹے کے نہ آنے کی وجہ سے والدین پریشان تھے۔
انہوں نے اپنے بیٹے کی تلاش گاؤں اور رشتہ داروں کے گھروں میں تلاش کیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ لڑکا نہیں ملا تب انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔ اسی دوران ایک اور موڑ سامنے آیا ہے۔ ایک شادی شدہ خاتون جس کے دو بچے تھے وہ بھی لاپتہ ہو گئی ہے
لڑکا غائب ہونے کے بعد خاتون کے بھی غائب ہونے سے کئی ایک شک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ آیاخاتون نے پیسوں کے لیے لڑکے کا اغوا کیاہے۔ یا اس کی کوئی اور وجوہات ہیں پولیس ابھی بھی اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ لڑکے کے والدین چاہتے ہیں کہ پولیس ان کے بچے کو تلاش کرکے ان کے حوالے کرے۔ اس لاپتہ کیس کی مکمل تفصیلات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں

واضح رہے کہ آندھر ا پردیش کے تروپتی میں ما ہ جون میں دو د ن میں چار افراد کے لاپتہ ہونے سے ہلچل مچ گئی تھی۔ستیہ نارائن پورم سے ایک نابالغ لڑکی مونیشا لاپتہ ہوگئی تھی۔ مندر جانے والی یہ لڑکی گھر واپس نہیں آئی۔ اس کے بعد چناریڈی کالونی میں آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم ومشی کرشنا آئس کریم لینے گیا اور غائب ہوگیا۔ پھر ایک شادی شدہ عورت، پھر ایک اور نوجوان غائب ہو گیا۔
اور ایک واقعہ میں نگری پوسٹ آفس اسٹریٹ کا وویک 22 مئی کو سائی نامی شخص کی سالگرہ کی تقریبات کے لیے لکشمی پورم، تروپتی آیا تھا۔ بعد میں رہائشی آر وجئے لکشمی نے ایسٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ اس کا بیٹا وویک نظر نہیں آرہا ہے۔ وویک کا فون دس دنوں سے بند ہونے کی وجہ سے اس نے اپنے دوستوں پر شک کرتے ہوئے پولیس سے رجوع کیا۔ انہوں نے گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا۔
تروپتی میں ایک اور خاتون لاپتہ ہوگئی ہے۔ والد پرساد نے الیپیری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ان کی بیٹی رینوکا لاپتہ ہے۔ خاتون کا خاندان الیپیری پولیس اسٹیشن کے تحت منگلم کے قریب آتا ہے۔ اس کی شادی نندیال کے مہیش کمار سے ہوئی ہے۔ الیپری پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔ مسلسل لاپتہ مقدمات کے اندراج پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔