آندھرا پردیش :  انجینئرنگ کالج کے 7 طلبہ سمندر میں غرق

بین الریاستی تازہ خبر
انکا پلی :29؍جولائی
(زین نیوز)
آندھرا پردیش ریاست کے انکاپلی میں جمعہ کی شام ایک افسوسناک واقعہ میں پیش آیا جہاں پوڈیماڈاکے پاس ساحل سمندرپر انجینئرنگ کالج کے 7 طالب علم تیراکی کے دورا ن سمندر میں غرق ہوگئے ۔ ان میں پانچ طالبہ کا ابھی تک اتہ پتہ نہ چل سکا جن کی تلاش کیلئے غوطہ خوروں اور تجربہ کارتیراک کی خدمات حاصل کی گئیں
جنہوں نے میرین اور کوسٹ گارڈ کی مدد سے لاپتہ طلبا کا سراغ لگانے کی خاطر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے ۔ تاہم خرابی موسم اور تاریکی  کی وجہ اس مہم کو دوسرے دن تک کیلئے روک دیا گیا۔اس گروپ میں سے ایک اور طالب علم کی حالت تشویشناک ہے  جو ڈوبتے وقت پانی پی لیا تھا۔
لاپتہ پانچ طلبا کی جگدیش (گوپا ل پٹنم)‘جسونت(نر سی پٹنم)‘ستیش(گنٹور)‘گنیش(چوچوکونڈہ) چندو یل من چلیکی کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی ہے۔ باقی 8 طلبا محفوظ ہیں۔19 سالہ پون کی نعش کو برآمد کرلیا گیا ہے۔ مقامی ماہی گیروں نے سوری شیٹی تیجا کو بچانے میں کامیابی حاصل کی جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اناکاپلے کے DIET انجینئرنگ کالج کے تقریبا ایک درجن طلبا امتحان لکھنے کے بعد دوپہر کے وقت ساحل سمندرتفریح کی غرض سے گئے تھے۔
  جب کہ ان میں سے7 پانی میں ڈبکی لگانے اندر گئے باقی ساحل پر ہی رہ گئے۔ اچانک ایک بڑی لہر کی ز د میں آنے سے7 طلبا کو تیز لہروں  کی سمندر میں غرق ہوگئے۔
جب ساحل پر موجود لوگوں نے مدد کیلئے چیخ و پکار کی تو ساحلی محافظوں نے فوری طور پر ڈوبنے والوں کو بچانے کے لئے امدادی کارروائیاں کیں اورتیجا نامی طالبعلم کو بچانے میں کامیاب ہو گئے جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے انکاپلی ہسپتال لے جایا گیا اور بعد میں علاج کیلئے وشاکھاپٹنم شہر کے کنگ جارج  ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا
وزیر صنعت گڈیواڈا امرناتھ نے جو کہ مقامی ایم ایل اے بھی ہیں کہا کہ لاپتہ ہونے والے پانچ طلبا کیلئے تلاش اور بچاؤ آپریشن کا کام شروع  کردیا گیا ہے۔