حیدرآباد میں سیلابی پانی میں تیرتی ہوئی بریانی کی دیگ ۔ ویڈیو وائرل

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد: 30؍جولائی
(زین نیوز)
حیدرآباد شہر میں جمعہ کو شدید بارش کے باعث کئی مقامات پر معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ نشیبی علاقوں میں پانی بھرنے کی وجہ عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے نچلے سطح کے علاقہ مکمل زیرآب ہوتے جارہے ہیں کئی علاقوں میں پانی داخل ہوچکا ہے.

ٹریفک جام اور نشیبی علاقوں میں سیلاب دو اہم وجوہات تھے جن کی وجہ سے لوگ شام کو گھروں کو لوٹتے ہوئے پریشان تھے۔ اس سب کے درمیان، حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک اور منظر پیش آیا ۔

ان سب دشواریوں اور پریشانیوں کے دؤران حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک ایسا نظارہ دیکنھنے میں آیا جو سب کے لئے حیران اور دلچسپ تھا

کیونکہ سیلابی پانی میں اب تک زیادہ تر گاڑیوں کو بہتے ہوئے دیکھا جاتا ہے تو ایسے میں لوگوں کو سیلابی پانی میں بریانی کی دیگ نظر آگئی

ایک ریسٹورنٹ سے ‘بریانی کی دیگ کے بہہ جانے کی ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہوگئی۔ "تازہ ترین اور تیز ترین ہوم ڈیلیوری!”  صارفین نے ویڈیو شیئر کرتے ہی لکھا۔
ایسا لگتا ہے کہ یہ واقعہ نواب صاحب کنٹہ کے شاستری پورم مین روڈ پر واقع ادیبہ ہوٹل میں پیش آیا ہے۔ "تیرتی بریانی،” وائرل ویڈیو کے تحت ایک ٹویٹر صارف نے تبصرہ کیا۔