تلنگانہ پولیس کانسٹیبل نے تائیکوانڈو کیوروگی میں کانسی کا تمغہ جیتا

تازہ خبر تلنگانہ کھیل
حیدرآباد:30؍جولائی
(زین نیوز)
 ویجیلنس اینڈ انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ کے پولیس کانسٹیبل دڈیالا گوپالا کرشنیا نے ہالینڈ کے روٹرڈیم میں منعقد ہونے والے ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز-2022 میں تائیکوانڈو کیوروگی – مردوں کے 40 سال سے کم عمر کے 80 کلوگرام زمرے میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے
43 سالہ گوپالا کرشنیا نے 22 سے 31 جولائی تک منعقد ہونے والے کھیلوں میں تلنگانہ محکمہ پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔
وقارآباد ضلع کے رامایاہ گوڈا گاؤں کے رہنے والے، انہوں نے سال 2003 میں محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی اور فی الحال وہ ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر 2015 سے ویجیلنس اینڈ انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کام کر رہے ہیں۔
ڈائرکٹر جنرل، ویجیلنس اینڈ انفورسمنٹ، انجنی کمار نے گوپالا کرشنیا کو کانسی کا تمغہ حاصل کرنے اور تلنگانہ کے محکمہ پولیس کا سر فخر سے بلند کرنے پر مبارکباد اور ستائش کی۔