ورنگل 19؍جنوری
زین نیوز
ورنگل ضلع کے نرسم پیٹ ورماں توٹا کالونی میں سرکاری ٹیچرنے خودکشی کرلی ۔ورنگل اربن ضلع کے قلعہ ورنگل منڈل کے گڑی پلی موضع سے تعلق رکھنے والے 48سالہ لنگا مورتی نامی شخص لنگا مورتی نے خودکشی کرلی جو پیشہ کے اعتبار سے سرکاری مدرس ہے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خود کشی کرلی جو خانہ پور منڈل کے بدھاراؤ پیٹ موضع میں سماجی علم کا ٹیچربتایا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ چار ماہ قبل اس کے بھائی نوین کی اچانک موت کے بعد اس کے اہل خانہ میں جائیداد کو لیکر تنازعات پیدا ہوگئے تھے۔ خودکشی سے قبل اس نے ایک نوٹ چھوڑ ا جس میں لکھا کہ اپنی ماں او ربہن کی وجہ سے تنگ آکر خودکشی کررہا ہے ۔ متوفی کو بیوہ کے علاوہ دو بچے ہیں ۔ افراد خاندان کی شکایت پر پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔
