پٹن چیرو میں ایک ہی خاندان کے3افراد کی خودکشی

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد۔4ا گسٹ
 (زین نیوز)
آج کل کچھ لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں کو لیکر جنون میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور پلک جھپکتے ہی خوفناک فیصلے کر لیتے ہیں اور زندگی سے ہار مان کر خودکشی کر لیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی خاندانوں اجڑ رہے ہیں ۔ اور کئی زندگیاں تباہ و برباد ہورہی ہیں
تلنگانہ ریاست کے سنگاریڈی ضلع‘ پٹن چیرومنڈل کے بھانورموضع میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے تین افراد نے پھانسی کے ذریعہ خودکشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع واقعہ پہنچ کرتفصیلات حاصل کی۔
 مہلو کین کی شناخت 28سالہ ماں ریکھا‘2 سونم اور27سالہ دیور باسودیو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ پنچنامہ کرتے ہوئے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے دواخانہ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا یہ تمام مدھیہ پردیش کے مہاجر مزدور ہیں۔جو ذریعہ معاش کے لئے مدھیہ پردیش سے تلنگانہ منتقل ہوئے تھے جو پٹن چیرو منڈل کے موضع بھانور میں ایک کرایہ کے مکان میں مقیم تھے۔
ان کی شناخت واسودیوا (27)، ریکھا (28) اور سونم (2) مدھیہ پردیش کے طور پر کی گئی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ریکھا واسودیو کی بیوی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ دونوں نے پہلے بچے کو مارا اور پھر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ واسودیوا‘ خاتون کا دیور تھا۔ ان  تینوں کے ایک ہی رسی سے لٹکنے کے مناظر دل کو دہلانے والے تھے۔پولیس کا کہنا ہے  ان کی موت کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔پولیس اس بات کی   بھی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ خودکشی ہے یا پھر قتل۔ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے بچی اوراپنے دیور کے ساتھ مشتبہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔اس اندوہناک واقعہ کے بعد موضع میں سنسنی پھیل گئی ہے۔