برسبین91؍جنوری
زین نیوز ڈیسک
ٹیم انڈیانے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےبارڈر گاوسکر ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لیااور بارڈر گاوسکر ٹرافی پر پر قبضہ کرلیا۔انڈین ٹیم کے رشبھ پنت، چیتیشور پجارا اور شبھمن گل کی شاندار بلے بازی کی بدولت گابا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کوتین وکٹوں سے شکست دیدی ٹیم انڈ یا نے گابا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیائی ٹیم کے 328 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 7 وکٹیں گنوا کر 329 رنز بنا کر یہ میچ جیت لیا۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 369 رنز بنائے تھے جبکہ بھارتی ٹیم 336 ترنز ہی بنا سکی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کو پہلی اننگ میں 33 رنز کی برتری حاصل ہوئی اور دوسری اننگ میں وہ 294 رنز ہی بنا سکی اور بھارت کو 328 رنز کا ہدف دیا۔ٹیم انڈیا کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز شبھمن گل رہے اور انہوں 91 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ چونکہ شبھمن سنچری تو ہی بنا سکے لیکن انہوں نے ٹیم کو بہتر پوزیشن میں پہنچا دیا تھا۔ گِل نے پجارا کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 114 رنز کی پارٹنرشپ کی۔
