پٹنہ: کشتی میں سلنڈر پھٹ پڑا، 4 ہلاک، متعدد زخمی

تازہ خبر جرائم حادثات قومی

پٹنہ : 6/اگسٹ
(زین نیوز)
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ہفتہ کی دوپہر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں گنگا ندی میں کشتی میں دھماکے سے 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ کشتی کے ذریعے غیر قانونی ریت کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جا رہا تھا۔

اسی دوران ریت کی نقل و حمل میں مصروف لوگوں کے لیے کشتی پر دوپہر کا کھانا تیار کیا جا رہا تھا کہ اچانک گیس لیکیج کے باعث گیس سلنڈر پھٹ گیا۔
اس خوفناک حادثے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ کشتی پر تقریباً 20 افراد سوار تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ پٹنہ کے مانیر میں گنگا گھاٹ پر غیر قانونی ریت سے لدی ایک کشتی میں سلنڈر دھماکہ ہوا۔ جس میں چار مزدور جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ واقعہ کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی ہے

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ موقع پر پہنچنے والے مانیر تھانہ صدر نے 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے

پولیس نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ فی الحال پولیس اس واقعے کے حوالے سے کچھ واضح نہیں کر رہی ہے۔ یہ تحقیقات کے بعد ہی واضح ہو سکے گا۔ ساتھ ہی موقع پر افراتفری کا عالم ہے۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا وہیں پولیس نے  ضابطہ کی کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور مہلوکین کو بغرض پوسٹ مارٹم قریبی مردہ خانہ منتقل کردیا۔

وزیر اعلیٰ بہار نیتش کمار نے متعلقہ عہدیداروں کو اس واقعہ کی مکمل تحقیقات  کرنے کا حکم دیا۔اور مہلوکین کے پسماندگان کے ساتھ اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔