دیوبند علاقہ میں چوروں کی دہشت بدستور جاری 

تازہ خبر قومی
خاتون کا بیگ لوٹ کر فرار ہورہے نوجوان کو لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا
دیوبند،12؍اگست
(رضوان سلمانی)
دیوبند علاقہ میں چوروں اور لٹیروں کی دہشت بنی ہوئی ہے جہاں ایک طرف ایک نوجوان ایک خاتون کی ہاتھ سے بیگ چھین کر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا اسے لوگوں نے پکڑ لیا  جبکہ چندینا کولی گاؤں میں ایک ہی رات میں تین جگہ پر چوروں نے چوری کی واردات کو انجام دیا ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق آج تلہیڑی بزرگ بس اسٹینڈ سے خاتون کے ہاتھ سے بیگ چھین کر فرار ہورہے نوجوان کو لوگوں نے پکڑ رہے جسے پولیس کے حوالہ کردیا گیا پولیس نے مقدمہ قائم کرکے جیل بھیج دیا ۔
دیوبند کے رہنے والے کشن  کمار آج اپنے اہل خانہ کے ساتھ تلہیڑی بزرگ بس اسٹینڈ پر گاڑی کا انتظار کررہا تھا اسی دوران ایک نوجوان وہاں پہنچا اور خاتون کے ہاتھ سے بیگ چھین کر فرار ہونے لگا ۔خاتون کے شور مچانے پر وہاں پر کھڑے لوگوں نے کچھ ہی دوری پر اسے پکڑ لیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو اپنی گرفت میں لے لیا ۔
پولیس کے مطابق بیگ میں نئے کپڑے اور دیگر سامان تھا ۔ملزم بھون پور گاؤں کا رہنے والا ابھیشیک ہے جسے مقدمہ قائم کرکے جیل بھیج دیا ۔دوسرے واقعہ میں چوروں نے چندینا  کولی گاؤں کے جنگل میں تین ٹیوب ویل کے کمروں کی دیوار توڑ کر وہاں سے ہزاروں روپے کا سامان چوری کرلیا ۔متاثرہ کسان نے پولیس کو تحریر دیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
چندینا کولی کے رہنے والے کہر سنگھ نے آج دیوبند پولیس کو تحریر دیتے ہوئے بتایا کہ جنگل میں بنے کمرے کی دیوار کو توڑ کر وہاں سے ہزاروں روپے قیمت کے بجلی کے موٹر سمیت دیگر سامان چوری کرلیا ۔اتنا ہی نہیں چوروں نے گاؤں کے ہی سریندر اور للت کے کھیتوں میں بھی بنے کمروں کی دیوار توڑ کر ہزاروں روپے قیمت کے بجلی کا سامان چوری کرلیا ۔
متاثرہ کسانوں نے پولیس کو تحریر دیکر کارراوئی کامطالبہ کیا ہے ۔اس سے قبل بھی چور نگلی ،سرکڑی،شیو پورسمیت دیگر گاؤں کے جنگلوں میں چوری کی وارداتوں کو انجام دے چکے ہیں لیکن ابھی تک کسی بھی واردات کا پولیس انکشاف نہیں کرسکی ہے ۔