وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے سی آر ‘ صد رمجلس اسد الدین اویسی اور دیگر کی شرکت
حیدرآباد: 16؍اگست
(زین نیوز)
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے منگل کے روز سابق عابڈس جی پی او سرکل میں سواتنتر بھارت وجروتساالو پروگراموں کے حصہ کے طور پر اجتماعی قومی ترانہ پڑھنے کے پروگرام میںحصہ لیااورقومی ترانہ پڑھا۔ہندوستانی آزادی کے 75 سال کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، تلنگانہ حکومت نےریاست کی عوام سے ریاست بھر میں بڑے پیمانے قومی ترانہ پڑھے جانے کے پروگرام میں شرکت کی اپیل کی تھی کہ وہ جہاں کہیں بھی ہوں صبح 11.30 بجے کھڑے ہو جائیں اور قومی ترانہ گائیں۔ حکومت نے اعلان کیا تھا کہ صبح 11.30 بجے ٹریفک سگنل سرخ ہو جائیں گے اور میٹرو ٹرینیں رک جائیں گی
https://www.facebook.com/100000659618162/videos/1032905270703693
/
اسی مناسبت سے پروگرام میں شرکت کے لیے لوگوں نے بڑی تعداد میں عابڈس میں شرکت کی۔ جیسے ہی صبح 11.30 بجے سائرن بجایا گیا، چیف منسٹر کے سی آر نے چند وزراء اور سواتنتر بھارت وجروتساالو کمیٹی کے چیئرمین کے کیشاوا راؤ کے ساتھ قومی ترانہ گایا۔اسی طرح، لوگوں نے ریاست بھر کے تمام بڑے جنکشنوں پر قومی ترانہ پڑھا۔قومی ترانہ پرھنے کے دوران تمام دفاتر، تعلیمی اداروں، سرکاری و خانگی اداروں، شاپنگ مالز، سنیما گھروں اور یہاں تک کہ ٹریفک کا کام ٹھپ رہا۔۔ اس تقریب میں شرکت کے لیے شہر کے کئی بڑے جنکشنوں پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ ریاست کے تمام اضلاع اور شہر وں کے کئی موڑ پر شہریوں نے قومی ترانہ گایاگیا
Live: CM Sri KCR participating in the mass recital of National Anthem at Abids, Hyderabad https://t.co/UJHMpAuoEX
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) August 16, 2022
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیشوا راؤ نے کہا کہ ریاستی حکومت سوتنتر بھارت وجروتساالو کا شاندار طریقہ سے انعقاد کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ، رویندر بھارتی اور دیگر مقامات پر شاعری سمیلن، لوک فنکاروں کی پرفارمنس مشاعرے ہوں گے اور بدھ کو ریاست بھر میں خون کے عطیہ کے کیمپ لگیں گے جن میں کم از کم 75 عطیہ دہندگان ہوں گے۔
ان پروگراموں کے علاوہ جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو رنگولی مقابلے، آزادی کھیل اور کھیلوں کے مقابلے اور پھل اور مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وجروتساوالو پیر کو شہر کے ایل بی اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان تقریب میں اختتام پذیر ہوگا۔اس موقع پر سربراہ ال انڈیامجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآبادبیرسٹر اسد الدین اویسی‘ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی‘ پرنسپل سکریٹری سومیش کمار‘ کے علاوہ ریاستی وزراء محمود علی، سرینواس گوڑ، پرشانت ریڈی، ٹی سرینواس یادو‘پی یو سی چیئر مین رکن اسمبلی آر مور جیون ریڈی کے علاوہ ریاستی حکومت کے وزراٗ ‘ ارکان اسمبلی اور دیگرموجودتھے
