امیت شا ہ کے جوتے اٹھاکر لاکر پہنانے پر صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے پر شدید تنقید
کے آرٹی اور دیگر کا ٹویٹ
حیدرآباد: 22؍اگست
(زین نیوز)
تلنگانہ کی سیاسی سرگرمیاں بڑھ گئی ہے۔ حکمران اور اپوزیشن جماعتیں پہلے ہی اس پر اپنی پوری طاقت اور زور لگائے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں حکمران اور اپوزیشن پارٹیاں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے جلسے جلوس بھی کر رہی ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ گزشتہ روز سے تلنگانہ کے دورے پر ہیں اس درمیان زیڈ این کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو بی جے پی کی میٹنگ میں شرکت کی۔ اتوار کی دوپہر بیگم پیٹ ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد مندر کا دورہ کیا۔
اس دوران امیت شاہ کے دورہ تلنگانہ کے حصہ کے طور پر ایک غیر متوقع اور چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ امیت شاہ سکندرآباد کے سری اجینی مہانکالی مندر میں پوجا کرنے کے بعد باہر نکلنے کے بعد تلنگانہ کے بی جے پی ریاستی صدربنڈی سنجے کی جانب سے دوڑتے ہوئے امیت شاہ کے جوتے اٹھاکر لاکر پہنانے پر لے کر تنازعہ کھڑا ہوگیاہے۔
جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیز ی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے اور مختلف گوشوں سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹ آر ایس ‘ کانگریس‘ سی پی آئی کے علاوہ ٹویٹر کے صارفین نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مختلف تبصرے کیے ہیں
ఢిల్లీ "చెప్పులు" మోసే గుజరాతీ గులాములను- ఢిల్లీ నాయకులకు చుక్కలు చూపిస్తున్న నాయకున్ని – తెలంగాణ రాష్ట్రం గమనిస్తున్నది.
తెలంగాణ ఆత్మ గౌరవాన్ని కించపరిచే ప్రయత్నాన్ని తిప్పి గొట్టి, తెలంగాణ ఆత్మ గౌరవాన్ని నిలపడానికి తెలంగాణ సబ్బండ వర్ణం సిద్దంగా ఉన్నది.
జై తెలంగాణ! https://t.co/SpFCHAszYe
— KTR (@KTRBRS) August 22, 2022
اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے ٹوئٹر پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ دہلی کے ’’جوتے‘‘ اٹھانے والے گجراتی غلام یعنی دہلی کے لیڈران کو جوتے پہنانے والے ریاستی صدر کو تلنگانہ کی عوام دیکھ رہی ہے تلنگانہ کی عزت نفس کو بدنام کرتے ہوئے ٹھیس پہنچانے کی کوشش کرنے والوں سبق سکھانے اور تلنگانہ کی عزت نفس کو برقرار رکھنے کے لیے تلنگانہ کی عوام تیار ہے۔انہوں نے کہا، ’’تلنگانہ ایسے قائدین کے اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے،‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ سماج ایسے قائدین کی کوششوں کو ناکام بنائے گا۔ جئے تلنگانہ!” انہوں نے اس واقعہ کی ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔
تلنگانہ کانگریس نے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ریاستی صدر بنڈی سنجے نے تلنگانہ کی عز ت نفس کو ایک وقت کے تڑی پارکے قدموں میں بچھا دیا۔ یہ بی جے پی کی لیڈر ہیں غلامی کے عادی ہیں‘ بی جے پی میں تم لوگوں کا اتنا گرا ہوا مقام ہے۔ اگر تنگانہ ریاستی صدر ہی جوتے پہنانے کا کام کررہا ہے تو پارٹی کے دوسر ے قائدین کیا کام کریں گے؟
తెలంగాణ ఆత్మగౌరవం ఒకప్పటి తడీపార్ కాళ్ళ వద్ద పెట్టిన బండి! @bandisanjay_bjp @BJP4Telangana నేతల కట్టు బానిసత్వానికి పరాకాష్ట!ఇంత నీచమా బీజేపీలో మీ బ్రతుకులు!మరి తెలంగాణ బీజేపీ అధ్యక్షుడే చెప్పులు మోస్తుంటే, మిగతవారు ఇంకేమి పనులు చెయ్యాలో? pic.twitter.com/9MAANDoVhQ
— Telangana Congress (@INCTelangana) August 22, 2022
کانگریس لیڈر اڈنکی دیاکرراؤ نے بھی اس ویڈیو پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیاہےاس پس منظر میں دیاکر نے میڈیا سے کہا، بی جے پی نے غلامی کی سیاست کا دروازہ کھول دیا ہے۔ بندی سنجےنے امیت شاہ کو جوتے پہناکرتلنگانہ کی عزت نفس کو مودی اور شاہ کے قدموں میں رہن رکھ دیا ہے۔
ریاستی وزیر بی سی ویلفیر و رکن اسمبلی کریم نگر نے اپنے ٹویٹر ہنڈل سے لکھا کہ گجرات غلام گری یعنی اتنے دنوں سے صرف سنتا آیا تھا لیکن آج دیکھ رہا ہوں۔
کرشنا ٹی آرایس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دوڑ دوڑ کر امیت شاہ کو جوتے پہنانا کیا یہ عزت نفس ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ جوتے لانے کی رفتار اور توجہ سے پتہ چلتا ہے کہ کل بی جے پی ہماری ریاست کو امت شاہ کے قدموں میں رکھے گی۔آپ کتنی بار تلنگانہ کی عزت نکالیں گے؟
شیوا نامی ایک ٹویٹر صارف نے بنڈی سنجے سے سوال کیا کہ غلامی کیوں؟کیا تادیر امت شاہ آزادی پسند ہیں؟ہماری ریاست کی تشکیل میں مدد کی۔کیا آپ نے ہماری ریاست کو بہت فنڈز دیئے، کیا آپ نے بغیر پوچھے کچھ کیا؟بندی سنجے کو وضاحت کرنی چاہئے اور تلنگانہ کے عوام سے معافی مانگنی چاہئے۔
ایک اور ٹویٹر صارف نے لکھا کہ بحیثیت ایک ذمہ دار رکن پارلیمنٹ اور پارٹی صدر کو ہوشیار، مدبر اور ذمہ دار ہونا چاہیے۔اور کتنی ذمہ داری سے کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھانا چاہیے لیکن اہمارے بنڈی انّا کو دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ وہ ہ کتنا نااہل ہیں، ان کا یہ دوسرا روپ دیکھنے پتہ چلتا ہے کہ وہ کتنے نااہل ہیں یہ جان کر ہی بی جے پی نے بنڈی کو صدر بنایا
