نامپلی کورٹ نے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو کو 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں دیدیا گیا

تازہ خبر تلنگانہ

درخواست ضمانت نامنظور

حیدرآباد: 23؍اگست
ٰ(عمران زین)
بی جے پی کے متنازعہ و شر پسند رکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل ٹی راجہ سنگھ کوسٹی پولیس حیدرآبادنے آج صبح مختلف ناقابل ضمانت کے تحت گرفتار کرتے ہوئے بولارم پولیس اسٹیشن منتقل کیا تھا
دبیر پورہ پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت کی گئی تھی۔جس پر دبیر پورہ پولیس نے  تعزیرات ہند کی دفعات 153، 153 اے، 188، 121، 295 اے، 298، 505 (1) (بی) (سی)، 505 (2) اور 506 کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا تھا۔راجہ سنگھ کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں مذہب کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی کو فروغ دینے، جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کارروائیوں کا مقصد کسی بھی طبقے کے مذہب یا مذہبی عقائد کی توہین کرکے اس کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنا تھا اور دوسروں کے درمیان مجرمانہ دھمکیاں دی گئی تھیں۔

منگل ہاٹ پولیس نے آج شام نام پلی کورٹ میں راجہ سنگھ کو پیش کیا نامپلی کے عدالت کے پاس کچھ دیر کے لئے کشیدگی پھیل گئی ۔ راجہ سنگھ کے حامیوں اورمخالف گروپ کے درمیان نعرے بازی کا سلسلہ چلا۔جنہیں پولیس نے منتشر کردیا

عدالت میں راجہ سنگھ کے وکیل اور پبلک پراسیکیوٹر کے درمیان 40 منٹ کے بحث و مباحثہ کے بعد عدالت نے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو 14 دنوں کے لیے عدالتی تحویل میں روانہ کردیا ہے اور راجہ سنگھ کے وکیل کی  جانب سے داخل کی گئی درخواست ضمانت کو نامنظور کردیا ہے۔عدالتی تحویل میں دینے کے بعد راجہ سنگھ کو چنچل گورہ جیل بھیج دیا گیا۔ .

واضح رہے  بی جے پی کے متنازعہ و شر پسند رکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل ٹی راجہ سنگھ کوسٹی پولیس  حیدرآبادنے آج صبح حراست میں لے لیا تھا ۔  شان اقدسﷺ میں گستاخانہ ویڈیو کے وائرل ہونے بعد پیر کی رات شہر میں احتجاج شروع ہوگیا جب ا س نے پیغمبر اسلام کے خلاف بالواسطہ توہین آمیز تبصرہ کیا  ۔

احتجاج اس وقت شروع ہوا جب  راجہ سنگھ یہ ویڈیو سری رام چیانل 2D پر نشر کیا گیا ہے اور اسکے حامیوں کی جانب سے  اپنے فیس بک پیج پر پیغمبر اسلام کے خلاف توہین آمیز تبصرہ  کرتے ہوئے ایک مخصوص طبقہ کو نشانہ بنانے والی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی

یہ واقعہ بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے پیغمبر اسلام کے بارے میں کیے گئے تبصرے پر بین الاقوامی تنازعہ کے چند ماہ بعد سامنے آیا ہے۔ نوپور شرما کو بی جے پی نے معطل کر دیا تھا اور ان کے خلاف ملک بھر میں 10 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

اس واقعہ کے عام ہوتے ہی شہر بھر میں پولیس کو چوکس کردیا گیا اور حساس وانتہائی حساس علاقوں میں مسلح دستوں کوتعینات کردیا گیاجبکہ پولیس کی گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ سینئر عہدیدار    اپنے دفاتر سے  سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کررہے ہیں  تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نپٹا جائے اور فرقہ وارانہ حالات پیدا نہ ہونے دیا جائے۔

دریں اثناء کل رات کے واقعہ کے بعد شہر میں سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔ شہر کے تمام فرقہ وارانہ حساس مقامات پر پولیس پکٹس تعینات ہیں۔ پولیس کے اعلیٰ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔