2 ملزمان گرفتار 9 کروڑ سے زائد کی رقم برآمد
حیدرآباد: 24؍اگست
(زین نیوز)
تلنگانہ پولیس نے اترپردیش کے چندولی ضلع کے روی نگر علاقہ میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ جن کے قبضہ سے 9 کروڑ سے زائد کی نقدرقم برآمد ہوئی ہے۔ یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں ملزمین کافی عرصے سے مفرور تھے۔تلنگانہ پولیس نے 2021 میں سائبر کرائم سے متعلق کیس درج کیا تھا اور تب سے ان ملزمان کی تلاش میں تھی۔
ملزمین مغل سرائے کوتوالی علاقہ کے روی نگر علاقہ کے رہنے والے ابھیشیک جین اور کرشنا یادو اسٹاک مارکیٹ کی ٹریڈنگ ایپ بنا کر لوگوں کو چن رہے تھے اور یہ معاملہ کروڑوں کا تھا ۔الزام ہے کہ ملزمان نے دھوکہ دہی کے ذریعے کروڑوں روپے کی خورد برد کی ہے۔ اس معاملے میں سیکشن 521 کے تحت سائبر کرائم کا مقدمہ تلنگانہ پولیس نے 2021 میں حیدرآباد میں درج کیا تھا۔ تب سے تلنگانہ پولیس ان ملزمان کی تلاش میں تھی۔
Telangana Police raids Chandauli’s Mughalsarai, around 9 crore cash recovered https://t.co/QKE95ERGLZ
— TIMES18 (@TIMES18News) August 24, 2022
جب تلنگانہ پولیس کو یہ اطلاع ملی کہ دونوں ملزمین مغل سرائے کوتوالی علاقہ کے رہنے والے ہیں، تلنگانہ پولس رات دیر گئے مغل سرائے کوتوالی پہنچی تلنگانہ پولیس نے مقامی پولیس کی مدد سے یہ مشترکہ آپریشن کیا ہے اور مغل سرائے کوتوالی پولیس کی مدد سے آج صبح 5:00 بجے ابھیشیک جین کے گھر پر چھاپہ مارا۔
جہاں سے 9 کروڑ سے زائد کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ دو ملزمین ابھیشیک جین اور کرشنا یادو کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے رقم سمیت لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر برآمد کر لیے ہیں۔ کوتوالی میں ایس پی انکور اگروال اور تلنگانہ پولیس بند کمرے میں ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے پولیس ملزمین کے مقام پر مسلسل نظر رکھے ہوئے تھی
اتنی بڑی رقم ملنے پر پولیس بھی حیران ہےتاہم ابھی تک اس معاملے میں کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ پولیس دونوں ملزمان کو ٹرانزٹ ریمانڈ کے لیے ڈسٹرکٹ کورٹ چندولی لے جانے کے لیے کاغذی کارروائی میں مصروف ہے۔۔ پولیس اب اسٹاک مارکیٹ میں پیسہ لگانے کے نام پر کی گئی اس سائبر فراڈ کے پورے نیٹ ورک کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے