کریم نگر: 24؍اگست
(زین نیوز)
بی جے پی کے بدنام زمانہ و متنازعہ شر پسند رکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل ٹی راجہ سنگھ کی جانب سے پیغمبر اسلام کے خلاف بالواسطہ توہین آمیز تبصرہ کے خلاف ٹی آر ایس سکھ اقلیتی سیل کریم نگر سردار سوہن سنگھ ایڈوکیٹ کی قیادت میں کریم نگر پولیس اسٹیشن شکایت در ج کروائی گئ ہے
تلنگانہ میں مذہبی منافرت کو ہوا دینے کی کوشش کرنے والے گوشہ محل کے بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس موقع پر سکھ براداری کے افراد نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ تلنگانہ گنگا جمنا تہذیب کے لئے مشہور ہے اور گذشتہ آٹھ سالوں سے تلنگانہ کی عوام بھائی چارگی کے ساتھ بھائیوں کی طرح رہ رہے ہیں
لیکن سیاسی فائدے کے لیے تلنگانہ کی عوام کوبی جے پی کی جانب سے مذہبی طور پر لڑایا جا رہا ہے۔ او ر گوشہ محل کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے حضرت محمد و کی شان میں توہن آمیز تبصرہ کرکے پُر امن فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔جو قابل مذمت ہے۔ٹی آر ایس سکھ اقلیتی سیل اس واقعہ کی سختی سے مذمت کرتی ہے

لہذا ٹی آر ایس سکھ اقلیتی سیل کریم نگر کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر گوشہ محل کے متنازعہ و شرپسند بی جے پی ایم ایل اےراجہ سنگھ کو فوری طور پر گرفتار کرکےمحمدﷺ کی شان میں نامناسب توہن آمیز تبصرے کرنے پر ایف آئی آر درج کی جائے۔ اور سخت سے سخت کارروائی کرتے ہوئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے ۔تاکہ آئندہ ریاست تلنگانہ میں امن کی فضاء کو مکدر کرنے کی کوئی ک دوسرا ک اس طرح کی کوشش نہ کرے۔اور ایسے خاطیوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ضروری ہے۔
اس موقع پر ٹی آر ایس سکھ اقلیتی سیل اور سکھ برادری کے لوگ موجود تھے۔