بی جے پی کا شدید احتجاج ‘ بازار بند‘ فلیگ مارچ ‘دفعہ 144 نافذ
رانچی : 29اگست
(زیڈ این ایم ایس)
جھارکھنڈ میں جاری سیاسی بحران کے درمیان دمکا کی لڑکی انکیتا سنگھ کے بے رحمانہ قتل نے ماحول کو گرما دیا ہے۔ دمکا کے اس واقعہ کے بعد بی جے پی سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئی ہے۔ بی جے پی کا الزام ہے کہ انکیتا کی موت اس دن ہوئی جب ہیمنت سورین پکنک منا رہے تھے۔ اس واقعہ کے بعد پوری بی جے پی حکومت کے خلاف حملہ آور ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جھارکھنڈ کی ذیلی راجدھانی دمکا میں بلاجواز محبت میں ناکامی کے بعد شاہ رخ حسین نامی نوجوان نے 23 اگست 2022 کو 12ویں جماعت کی طالبہ پر پیٹرول چھڑک کر اپنے ہی گھر میں جلا دیا تھا۔ وہ 45 فیصد جھلس چکی تھی اسے انتہائی نازک حالت میں دمکا کے پھول جھانو میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں بہتر علاج کے لیے RIMS، رانچی ریفر کر دیا گیا۔جہاں وہ کل اتوار کی رات علاج کے دوران زخموں سے جانبر نہ ہوسکی۔

لڑکی کی موت کی خبر پھیلتےہی دمکا میں لوگوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔ لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ بازار بندکردگیا۔ ہجوم کے مشتعل رویہ کو دیکھ کر پولس انتظامیہ کو فلیگ مارچ کرنا پڑا اور ہجوم کو اس علاقہ میں جانے سے پہلے روک دیا گیا جہاں ملزمان اور مقتول کو رکھا گیا ہے۔ احتجاجی متوفی کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اورزندہ جلانے والے ملزم شاہ رخ کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے
دمکا کے دودھنی میں لوگوں نے ٹاور چوک کو بلاک کر دیا ہے۔ یہاں لوگوں کے سڑک پر آکر احتجاج کرنے کی اطلاع ملتے ہی پولس انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ جگہ جگہ پولیس تعینات تھی۔ فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔ پولیس انتظامیہ خصوصی احتیاط برت رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی علاقہ میں امن برقرار رکھنے کے مقصد سے پولیس انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ملزم شاہ رخ کو بھی پولیس نے واقعہ کے فوراً بعد گرفتار کرلیا۔
دوسری طرف، بی جے پی نے اس واقعہ کو لے کر ڈمکا کے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی اور ملزمین کے خلاف فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلا کر سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ساتھ ہی بی جے پی نے اس معاملے کو لے کر حکومت کو سخت گھیرا ہے۔ بی جے پی کی طرف سے کہا گیا کہ بیٹی زندگی کی جنگ ہار گئی
Jharkhand | Mortal remains of the std 12th girl who succumbed to her injuries after being set ablaze by a boy for allegedly turning down his proposal, were taken to cremation ground for her last rites earlier today.
Accused Shahrukh was arrested on 23rd August. pic.twitter.com/IDIVSf0cPx
— ANI (@ANI) August 29, 2022
نوجوان کے ذریعہ لڑکی کو جلائے جانے کے واقعہ پر جھارکھنڈ حکومت کے وزیر بننا گپتا نے کہا کہ حکومت سنجیدہ ہے، قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ ہم نے ضلع مجسٹریٹ سے دو بار بات کی ہے۔ جلد ٹرائل کیا جائے گا۔ کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔
بتایا گیا کہ ملزم پڑوسی شاہ رخ لڑکی سے یکطرفہ محبت کرتا تھا لیکن لڑکی اس سے بات کرنا پسند نہیں کرتی تھی۔ ملزم ہر وقت لڑکی کو ہراساں کرتا تھا۔ دوستی کے لیے کئی بار دباؤ ڈالا، لیکن نہ ماننے پر نتائج بھگتنے کی دھمکی دی۔ اس کی بنیاد پر اس نے گھر میں سوئی ہوئی لڑکی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ جس کی وجہ سے لڑکی شدید جھلس گئی۔ علاج کے لیے RIMS، رانچی کیا گیاجہا ں وہ علاج کے دوران فوت ہوگئی
(ایجنسی کے ان پٹ کے ساتھ)