حیدرآباد: 2 ستمبر
(پریس نوٹ)
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، یو جی سی مرکز فروغ انسانی وسائل کے زیر اہتمام 5 تا 9 ستمبر ایک ہفتہ طویل ”شکشک پرو“ (جشنِ اساتذہ) لیکچر سیریز بعنوان ”قومی تعلیمی پالیسی – 2020: اساتذہ کا بدلتا رول“ منعقد کی جارہی ہے۔ وزارتِ تعلیم اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے زیر اہتمام ملک کی تعمیر میں اساتدہ کے نمایاں کردار کو اجاگر کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر منایا جانے والے ”شکشک پرو“ کے تحت اس سیریز کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ لیکچر سیریز میں تمام اساتذہ، طلبہ اور ریسرچ اسکالرس حصہ لے سکتے ہیں۔
پروفیسر تحسین بلگرامی، ڈائرکٹر مرکز کے بموجب شرکاءکو ای سرٹیفکیٹ دیا جائے گا اور اس کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔ ای سرٹیفکیٹ کے لیے https://forms.gle/3sC4DF4V92yiUpd98 لنک پر رجسٹریشن کرنا لازمی ہے۔
لیکچر سیریز میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی تفصیلات کو آسان طریقوں سے سمجھایا جائے گا تاکہ اساتذہ کو وقت کی ضرورت کے مطابق نصاب پر نظر ثانی اور اس میں عصری تبدیلیوں میں مدد مل سکے۔
لیکچر سیریز میں قومی تعلیمی پالیسی کا زیادہ سے زیادہ احاطہ کیا جائے گا۔ ایسے ریسورس پرسنس کو مدعو کیا گیا ہے جنہوں نے پالیسی کی تیاری کے مختلف مرحلوں میں حصہ لیا تھا۔ تفصیلات یونیورسٹی ویب manuu.edu.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔