عدالت کے حکم پر خاتون سمیت آٹھ لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم
دیوبند،5؍ ستمبر
(رضوان سلمانی)نوجوان کو بندوق کی نوک پر لیکر دو لاکھ روپے کی لوٹ اور بد فعلی کرنے کے بعد برہنہ دوڑانے کا سنسنی خیز معاملہ روشنی میں آیا ہے ۔اس واقعہ کے تعلق سے عدالت کے حکم پر دیوبند کوتوالی پولیس میں خاتون سمیت آٹھ افراد کے خلاف مختلف سنگین دفعات میں مقدمہ قائم کیا ہے
۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ساؤتھ دہلی کے رہنے والے ایک نوجوان نے عدالت میں درخواست دینے ہوئے بتایا تھا کہ وہ گذشتہ 23اگست کو بذریعہ کار دہلی سے سہارنپور جارہا تھا جیسے ہی وہ دیوبند تھانہ علاقہ کے گاؤں گہلولی کے نزدیک پہنچا تو پیچھے سے آئی کار نے اسے اوور ٹیک کرتے ہوئے روک لیا اس سے پہلے کہ وہ کچھ سمجھ پاتا کار میں موجود لوگ اس گن پوائنٹ پر لیتے ہوئے جنگل کی طرف لے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس کے پاس موجود دو لاکھ روپے نقد رقم بھی لوٹ لی۔
اتنا ہی نہیں ملزمان نے اس کے ساتھ زبردستی بد فعلی کی اور گولی مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے اس برہنہ ہی دوڑا دیا ۔اسی معاملہ میں آج عدالت نے دیوبند کوتوالی پولیس کو متاثرہ کی جانب سے نامزد کئے گئے راجیو بھٹناگر ،اشوک ،کالیا،سریش اور قریشی سمیت آٹھ افراد کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات دئیے ہیں ۔تھانہ انچارج پیو ش دیکشت نے بتایا کہ عدالت کے حکم پر مقدمہ قائم کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔