مذہبی پاگل جنونیوں اوربی جے پی سے ملک کی بہتری کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورت
مودی پر ملک کو مقروض کرنے کا الزام ‘سرمایہ داروں کی پشت پناہی کا شکایت ‘ نظام آباد میں کے سی آر کا خطاب
نظام آباد:5؍ستمبر
(زین نیوز )
چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج نظام آبادضلع کے مربوط کلکٹریٹ آفس کا افتتاح کیا۔بعدازاں وزیراعلی نے 53.52 کروڑ کی لاگت سے 125ایکڑ پر 1 لاکھ 60 ہزار مربع فٹ کے رقبے پر تعمیر کردہ کلکٹریٹ کمپلیکس کی پتھر کی تختی کی نقاب کشائی کی اور اسپیکر شری پوچارم سرینواس ریڈی کے ساتھ کلکٹریٹ کا افتتاح کیا۔
۔اس موقع پر چیف منسٹر نے عوامی نمائندوں اور عہد یداروں کے ایک اجلاس میں کہا کہ ‘ کریسٹ فار ایکسیلنس کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ ریاست تلنگانہ ملک کی دیگر ریاستوں کے مقابلے بہتر ترقی کر رہی ہے۔ اس ترقی کو اسی طرح آگے لے جانے کی خواہش کرتے ہوۓ انہوں نے نئے کلکٹریٹ کے افتتاح کے موقع سب کو نیک خواہشات کا اظہار کیا
Live: CM Sri KCR inaugurating Nizamabad District Integrated Offices' Complex https://t.co/0hmggikz3p
— Telangana CMO (@TelanganaCMO) September 5, 2022
بعدازاں ٹی آر ایس سربراہ و چیف منسٹر مسٹرکے چندر شیکھر راؤ نے قومی سیاست میں داخل ہونے اور سال 2024ء میں بی جے پی سے نجات حاصل کرتے ہوئے مزکز میں حکومت قائم کرنے کا اعلان کیا۔ وہ آج نظام آبادکے گورنمنٹ گری راج کالج گروانڈ میں منعقد ہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر ہے تھے
انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں ناکام نریندر مودی بی جے پی حکومت کو بیدخل کرتے ہوئے صحت مند سیاست کے ذریعہ برسر اقتدار آتے ہی ملک میں کسانوں کو مفت برقی سربراہ کی جائیگی اور مذہبی پاگل جنونیوں اوربی جے پی سے ملک کی بہتری کیلئے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وزیر آعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے ملک کو 12لاکھ کروڑ روپئے مقروض کردیا اور اپنے سرمایہ داروں کو ملک کے اہم اثاثہ جات ریلوئے ، بنکس، وغیرہ فروخت کرتے ہوئے منظم سازش کی جارہی ہے ۔
مرکز میں غیر بی جے پی جھنڈا بلندکرنے کی ضرورت ہے تب ہی ملک محفوظ ہوگا ۔ وزیر آعظم نریندر مودی اب زراعت اور کسانوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور زرعی شعبہ میں بورویل موٹر پر میٹر نصب کرنے کا ناپاک منصوبہ رکھتے ہیں۔ جس کے خلاف متحدہ طور پر بی جے پی کے خلاف ڈٹ کہ مقابلہ کرنا ہوگا۔ چیف منسٹرمسٹر کے چندر شیکھر راؤنے کہا کہ ماضی میں معمولی کی غلطی کی وجہ سے تلنگانہ کے حصول کیلئے 60سالوں تک جدوجہد کرنا پڑا ۔ ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی گئیں ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی واحد تلنگانہ ریاست ہے جہاں پر کئی فلاحی اسکیمات روبہ عمل لائی جارہی ہیں۔ 24گھنٹے مفت برقی سربراہی ، دلت بندھو اسکیم ،ریسڈینشل اسکولس ،رعیتو بیمہ ، رعیتو بندھو اسکیم اور سی ایم آر ایف اور آروگیہ شری اسکیم کے ذریعہ غریب عوام کو مستفید کیا جارہا ہے ۔
چیف منسٹر نظام آباد شہر کی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے نظام آباداربن کیلئے 100کروڑ روپئے فنڈس دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ قدیم کلکٹریٹ نظام آباد کے مقام پر اندور کلابھارتی ایرکنڈیشن آڈیٹوریم تعمیر کیا جائیگا۔ چیف منسٹر نے قدیم متحدہ ضلع کے تمام 9اسمبلی حلقوں کی ترقی کیلئے فی کس 25کروڑروپئے دینے کا بھی اعلان کیا۔
نظام آباد ضلع کے ہر ایک گنٹے کو پانی سیراب کیا جائیگا۔ اس جلسہ عام سے ریاستی وزیر پرشانت ریڈی ، ایم ایل بیگالہ گنیش گپتا، جیون ریڈی نے بھی مخاطب کیا۔
اس موقع پر اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی، وزیر ویمولا پرشانت ریڈی ممبران پارلیمنٹ جو گینا پلی سنتوش کمار، کے آر سریش ریڈی، بي بي پائل، آر ٹی سی چیر مین بانی ریڈی گودر دھن، زیر پی چیر مین ڈی پھل را ؤ ،ایم ایل سی کے کویتا،، وی گنگا دھر گوڑ ،مسٹر بی راجیشور راؤ،اراکین اسمبلی ی گالہ گنیش گپتا، جیون ریڈی محمد شکیل عامر، گمیا گوور دھن ،مسٹرا نمی شندے، جی سریندر،سابق ایم ایل سی آ کولاللیتا ، مارک فیڈ چیرمین مسٹر مارا گنگاریڈی ، ڈی سی سی بی کے چیرمین مسٹر پوچارم بھاسکر ریڈی، ڈی سی ایم ایس کے چیرمین مسٹر سامباری موہن، نوڈا کے چیرمین مسٹر پر بھاکر ریڈی، میئر ڈنڈو نیتو کرن ،ضلع گراند لیہ سنستھان کے چیرمین مسٹر اروتلا راجیشور راؤ، سابق ایم ایل سی مسٹر۔ اریکیلا نرساریڈی ،سابق میئرمحترمہا کولاستا کاماریڈی زیڈ پی چیر مین سو بھا اور دیگرنے شرکت کی۔