بی جے پی رکن اسمبلی کی کار میں د ل کا دورہ پڑنے سےموت

تازہ خبر قومی
 لکھیم پور:5؍ستمبر
(زیڈ این ایم ایس)
اترپردیش کے لکھیم پور۔کھیری کی گولا سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے اروند گری کے اچانک موت کی خبر سامنے آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، جب وہ لکھنؤ جا رہے تھے تو سدھولی (سیتا پور) میں اپنی کار میں دل کا دورہ پڑنے سےموت ہوگئی ایم ایل اے کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد لکھنؤ لے جایا جا رہا تھا، لیکن راستے میں ہی ان کی موت ہو گئی۔ گری گولا اسمبلی سیٹ سے پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق اسی دن ایم ایل اے اروند گری اپنے اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے نکلے تھے۔ جہاں انہوں نے عہدیداروں سے میٹنگ کی اور منصوبوں کے بارے میں دریافت کیا۔ ادھر آج صبح ان کی موت کی خبر سے پارٹی میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایم ایل اے گری کی موت سے بی جے پی کو بڑا دھچکالگا ہے
واضح رہے کہ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے بزرگ رہنما اروند گری (65) گولا اسمبلی سیٹ سے مسلسل پانچویں بار ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔ گری کو گولا اسمبلی میں ایک بڑا عوامی بنیاد رکھنے والا لیڈر سمجھا جاتا تھا۔ ایسے میں ان کی موت سے پارٹی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
فی الحال ان کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے پہنچنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔گری نے 1993 میں سماج وادی پارٹی (ایس پی) میں شمولیت اختیار کی، 2006 میں ایس پی امیدوار کے طور پر اپنا پہلا اسمبلی انتخابات جیتا تھا۔
ایم ایل اے گری کی موت کی اطلاع ملتے ہی ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے غم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا، ‘لکھیم پور کھیری ضلع کی گولا اسمبلی سیٹ سے بی جے پی ایم ایل اے اروند گری کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
بھگوان ان کی آتما کو اپنے قدموں میں جگہ دیں اور سوگوار کنبہ کے افراد کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی طاقت دیں۔