مانو میں اسٹاف ٹورنامنٹ کا افتتاح

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد، 7 ستمبر
 (پریس نوٹ) 
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں اسٹاف ٹورنمنٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے پیر کو 100 میٹر دوڑ کے مقابلے کو جھنڈی دکھا کر ٹورنمنٹ کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس موقع پر زندگی کو صحت مند اور خوشگوار بنانے کے لیے کھیلوں اور فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار، پروفیسر محمد عبدالعظیم، پراکٹر، پروفیسر مشتاق احمد آئی پٹیل، پرووسٹ بوائز ہاسٹل، پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائرکٹر، سی پی ڈی یو ایم ٹی، ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل، پالی ٹیکنک، حیدرآباد، ڈاکٹر زائر حسین، کنٹرولر امتحانات، ڈاکٹر اے کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائرکٹر، نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود، ڈاکٹر کے ایم ضیاءالدین، اسسٹنٹ پروفیسر سماجیات اور ڈاکٹر جنید احمد، اسسٹنٹ پروفیسر فارسی، افتتاحی پروگرام میں موجود تھے۔
مقابلوں کو عمر کے مطابق 3 زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ 40 سال تک، 40 سال زائد، 50 سال سے زیادہ عمر کے گروپ کے تحت شاٹ پٹ، ڈسکس تھرو، جاولن تھرو، کرکٹ، شطرنج، کیرم، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال مقابلے منعقد ہورہے ہیں۔
مانو کا نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود؛ انڈین اوورسیز بینک، مانو ٹیچرز ایسوسی ایشن، مانو آفیسرز ایسوسی ایشن اور مانو ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تعاون سے ٹورنمنٹ کا انعقاد کر رہی ہے۔