عام سرگرمیاں مفلوج‘تلنگانہ میں چار دنوں تک موسلادھار بارش‘یلو اورنج الرٹ جاری
حیدرآباد۔7؍ستمبر
(زین نیوز)
حیدرآباد میں آج سرے شام موسلادھار بارش نے شہر کا سارا نظام درہم برہم کردیا۔سڑکیں ایک با رپھر جھیل میں تبدیل ہوگئیں۔موٹر گاڑیوں کے انجن میں پانی کے داخل ہونے سے پیشتر گاڑیاں ناکارہ ہوگئیں۔ آج کی بارش سے عا م سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہے گئیں۔ یہ بارش ایک ایسے وقت شروع ہوئی جبکہ تعلیمی ادادرے اور دفاتر کا وقت ختم ہوتے ہی طلبہ اور ملازمین اپنے اپنے گھروں کا رخ کررہے تھے۔
کل سے شہر اور اضلاع کے چند ایک مقامات پر بارش ہورہی ہے۔جس کے زیر اثر موسی ندی میں طغیانی آ گئی جس پر موسی رام باغ پل بند کردیا گیا موسی رام باغ پل سیلابی پانی میں ڈوب گیا۔ پل کے اوپر سے سیلابی پانی بہنے سے ٹریفک پل کے دونوں سمت ٹھپ ہو گئی جس کی وجہ سے اس کے رخ موڑ دیا گیا۔
جس سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چادر گھاٹ پل سے نلگنڈہ ایکس روڈ تک شدید ٹریفک جام ہوگئی۔ گاڑیاں دھیرے سے آگے بڑھ رہی ہیں۔ شہر کے مکینوں کوپولیس نے مشورہ دے رہی ہے کہ ضرورت پڑنے پر ہی باہر نکلیں۔ شہر میں جہاں شدید بارش ہوئی
ان میں مہدی پٹنم، گوشہ محل،منگل ہاٹ،آصف نگر،جیا گوڑا، پرنا پل،بہادر پورہ،فلک نما،چندرائن گٹہ،افضل گنج،لکڑی کاپل،پنجہ گٹہ،امیرپیٹ،خیریت آباد، بنجارہ ہلز،جوبلی ہلز، ہائی ٹیک سٹی، مادھاپور،کونڈا پور،سکندرآباد، کوکٹ پلی،بالا نگر، بوئن پلی، سیری لنگم پلی، چلکل گوڑا،تروملاگیری،ماریڈپلی، پیاٹنی سنٹر، بیگم پیٹ، سوماجی گوڑا، تارناکہ ،جامع عثمانیہ، عنبرپیٹ، دلسکھ نگر، ایل بی نگر، ملک پیٹ اور دیگر علاقہ قابل ذکرہیں۔
دریں اثناء محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ میں اگلے چار دنوں تک موسلادھار بارش ہوگی ۔ اس نے پیلا اور اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اضلاع مچریال، پداپلی، جے شنکر بھوپالاپلی، ملگ، بھدرادری کتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریاپیٹ، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ۔ملکاجگیری، وقاراآباد، سنگاریڈی، میدک، محبوب نگرمیں موسلادھار بارش ہوگی جہاں کیلئییلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔