آسراوظائف کے سبب بزرگوں کی عزت نفس بحال۔ رکن کونسل کے کویتا
حیدرآباد؍7؍ستمبر
(زین نیوز)
ریاست کے عوام کی یہ خوش نصیبی ہے کہ وہ تلنگانہ کے سپوت کے چندرشیکھر راؤکی نہ صرف بصیرت بلکہ حکمت اور بہترین حکمرانی کی حامل قیادت کے زیر اثراپنے معاشی استحکام کی جانب ترقی کے قدم بڑھا رہے ہیں۔
چیف منسٹر غریبوں کے ہر دکھ و درد کو سمجھتے ہیں اور وہ ریاست تلنگانہ کے ہرگھر کے بڑے بیٹے کی طرح اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھاتے ہوئے بزرگ افراد کو مکمل وقاراور عزت نفس کی برقراری کے ساتھ آسراوظائف فراہم کررہے ہیں تاکہ انہیں کسی پر انحصار کرنا نہ پڑے ۔ کے سی آر نفرت کی نہیں خدمت کی سیاست کرتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل کے کویتا نے آج رکن اسمبلی گنیش گپتا کے ہمراہ نظام آباد کے راجیو گاندھی آڈیٹوریم میں آسراوظائف چیکس تقسیم کرنے کے دوران کیااور کہا کہ ملک بھر میں ریاست تلنگانہ واحد ریاست ہے جہاں سب سے زیادہ پنشن دی جاتی ہے اس سال نظام آباد شہر میں 9 ہزارنئے وظائف اور پورے ضلع میں 50 ہزار سے زیادہ نئی پنشن فراہم کی گئی ہے۔
Today at Rajiv Gandhi Auditorium in Nizamabad along with MLA Ganesh Gupta Garu, I met and honoured Aasara pension beneficiaries. It was both delightful and insightful to have heard how the Aasara Scheme by Hon’ble CM KCR Garu has supported them, while having lunch with them. pic.twitter.com/lHY4YcGoyZ
— Kavitha Kalvakuntla (@RaoKavitha) September 7, 2022
کویتا نے کہا کہ جن افراد کا نام اس فہرست میں شامل نہیں ہے انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے تیقن دیا کہ تمام اہل افراد کو پنشن ضرور حاصل ہوگا۔ایم ایل سی کویتا نے برہمی کا اظہارکیا کہ وزیراعظم مودی اب ایک انوکھی بات کررہے ہیں کہ غریب و مستحق افراد کو دی جارہی فلاحی اسکیمات فری ہے ۔
کویتا نے کہا کہ مودی حکومت چاہتی ہے کہ، تعلیم کیلئے اسکالرشپ، شادی مبارک چیکس، ڈبل بیڈ روم مکانات، وظیفہ،کے سی آر کٹس و دیگرفلاحی اسکیمات غریب و مستحق افراد کو فراہم نہ کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران سازش کر رہے ہیں اور سی ایم کے سی آر کی جانب سے لاگو کردہ تمام اسکیموں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بی جے پی غریبوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنا چاہتی ہے۔ٹی آر ایس قائدکویتا نے بی جے پی حکومت پر غریبوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ اگر مرکز کی بی جے پی حکومت لوگوں کی ضروریات کو پورا نہیں کرسکتی اور ریاستی حکومتوں کو اپنے عوام کی مدد کرنے کے قابل بنانے میں مدد نہیں کرسکتی ہے، تو بی جے پی کو مذاق اڑانے کا کوئی حق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے حال ہی میں کاماریڈی پہنچ کر راشن کی دکان کا دورہ کرتے ہوئے کلکٹر پر برہمی کا اظہار کیا اوران سے استفسار کیا کہ وزیراعظم مودی کی تصویر کہاں ہے۔کویتا نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں کبھی بھی کسی بھی وزیر اعظم کی تصویر نہیں لگائی گئی۔
رکن کونسل نے کہا کہ مرکزی وزیر کی ناراضگی کو دور کرنے کے لئے وزیراعظم مودی کی تصویر ضرور لگائیں گے۔ٹی آر ایس قائد نے کہا کہ جن جن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں وزیر اعظم مودی نے اضافہ کیا ہے ان تمام چیزوں پر تصویر چسپاں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیاس سلینڈر، پٹرول بنکس اور ہر جگہ جہاں جہاں قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے
ان مقامات پر مودی کی تصویر لگائیں گے۔ٹی آر ایس قائد نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹی آر ایس پارٹی اورچیف منسٹرکے حق میں دعا کریں تاکہ وہ مزید نیک کام انجام دیتے ہوئے ریاست کوترقی کی نئی بلندیوں پر پہنچائیں۔