دہلی کے آزاد مارکیٹ میں چار منزلہ عمارت منہدم

تازہ خبر قومی

 عمارت کے ملبے تلے لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ 

نئی دہلی : 9/ ستمبر
(زیڈ این ایم ایس)

دارالحکومت دہلی سے ایک واقعہ سامنے آ رہا ہے۔ دہلی کے آزاد بازار علاقے میں جمعہ کو ایک عمارت گرنے سے پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اس کے ساتھ اس عمارت کے ملبے تلے کئی اور لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔تین فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ بتادیں کہ جائے حادثہ پر امدادی کام جاری ہے۔ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق جمعہ کی صبح یہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو واقعے کی ابتدائی معلومات دیتے ہوئے محکمہ فائر بریگیڈ کا کہنا تھا کہ آزاد مارکیٹ کے علاقے میں عمارت گرنے کا واقعہ پیش آیا، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ دہلی کے آزاد مارکیٹ علاقے میں عمارت گرنے کے مقام پر ملبے کے نیچے چھ سے سات افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے ۔بتا دیں کہ علاقہ میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

شمالی ضلع کے ڈی سی پی ساگر سنگھ کالسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آزاد بازار کی عمارت گرنے سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔عمارت دہلی کے آزاد بازار علاقے میں زیر تعمیر تھی۔ اس چار منزلہ عمارت کے گرنے سے وہاں کام کرنے والے پانچ مزدوروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔جنھیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 عمارت گرنے کے بعد علاقہ میں افراتفری مچ گئی۔فائر بریگیڈ کے پہنچنے کے بعد سے وہاں مسلسل راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ دہلی کے ڈی سی پی نے کہا کہ عمارت گر گئی کیونکہ ڈھانچہ وزن برداشت نہیں کر سکتا تھا۔واقعہ جمعہ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کا بتایا جا رہا ہے۔تنگ لائن کی وجہ سے JCB نہیں پہنچ سکیدہلی فائر سروس کے رویندر سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
معلومات کے مطابق تقریباً 6-7 مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔ 5 زخمیوں کو ہسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ ہم لائیو ڈیٹیکٹر کے ذریعے بھی پتہ لگا رہے ہیں۔ تنگ لائن کی وجہ سے جے سی بی موقع پر نہیں پہنچ پا رہی ہے