نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے ملزم کو 20 سال قید کی سزا

تازہ خبر تلنگانہ
محبوب آباد:9؍ستمبر
(زین نیوز)
نابالغ لڑکی کی عصمت دری کے ملزم کو معزز فاضل جج نے 2؍ہزار روپئے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 20سال کی قید کی سزا سنائی ۔تفصیلات کے مطابق پسوکو فاسٹ ٹریک عدالت(جنسی جرائم سے بچوں کا تحفظ) کے جج پی وسنت پاٹل نے جنگاؤں ضلع کے ظفر گڑھ منڈل کے گرنی پلی گاؤں کے گبیتا چندرایا (41) کو ایک نابالغ لڑکی کی عصمت دری کا قصوروار پایا اور اسے 20 سال قید کی سزا سنائی اور اس پر 2000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
جمعہ کوملزم چندرایا کو گرفتار کیا گیا تھا کیونکہ اس کے خلاف ضلع کے گڈور پولیس اسٹیشن میں 11 جنوری 2016 کو عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا چندرایا پر 8 دسمبر 2015 کو نابالغ لڑکی کی عصمت دری کرنے کا الزام تھا۔
اس وقت کے ڈی ایس پی، محبوب آباد، بی راج مہندر نائیک نے کیس کی تحقیقات کی، اور وقت پر پسوکو  خصوصی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی۔ گواہوں کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا اور ان سب نے استغاثہ کے ساتھ تعاون کیا۔
ایس پی شرتھ چندر پوار نے کہا، "دلائل کے بعدپسوکو ، فاسٹ ٹریک خصوصی عدالت کے جج پی وسنت پاٹل نے آج (9 ستمبر 2022) کو قصوروار گبیتا چندرایا کو 20 سال قید اور 2000 روپے جرمانے کی سزا سنانے کا حتمی فیصلہ سنایا۔”