مالک گرفتار‘ میتوں کی آبائی مقامات منتقلی ‘ ہنوز دس زیرعلاج ‘ایک کی حالت تشویشناک
حیدرآباد۔13؍ستمبر
(زین نیوز)
نارتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے سکندرآباد روبی ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعہ کی تمام زاویوں سے جانچ شروع کی ہے۔ مالک رنجیت سنگھ بگا کو گرفتار کر لیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ بعد ازاںمیتوں کو آبائی مقامات منتقل کیا جارہا ہے۔ سکندرآباد پاسپورٹ آفس کے قریب روبی لگژری پرائیڈ نامی پانچ منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے آٹھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ روبی الیکٹرک گاڑیوں کا شوروم عمارت کے تہہ خانے اور گرانڈ فلور میں چل رہا ہے۔
باقی چار منزلوں پر ایک ہوٹل تھی۔ گرانڈ فلور سے آگ بھڑک اٹھی۔ شوروم میں موجود الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریاں گرمی کے باعث پھٹ گئیں۔ جس کی وجہ سے آس پاس کے علاقے میں کسیف دھواں پھیل گیا۔ تحقیقاتیٹیم نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ تہ پولیس کو 5 سلنڈر، 40 ای بائک، 2 دو پہیہ گاڑیاں اور ایک جنریٹر ملا۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثہ جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ہو ۔حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے سے بیٹریاں جل گئیں اور دھواں بڑے پیمانے پر پھیل گیا۔
#Inde 🇮🇳 – 🔥 8 personnes mortes et plusieurs blessées suite à un incendie qui s'est déclaré lundi dans une showroom de scooters électriques à #Hyderabad. L'incendie a éclaté au rez-de-chaussée et s'est propagé à l'hôtel Ruby Pride situé au-dessus. #firehttps://t.co/taA03zImVN
— ⓃⒺⓌⓈ—ⒾⓃⓉ·۰•●🌐 (@NewsInt_) September 13, 2022
پولیس نے نتیجہ اخذ کیا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا شوروم جو کہ حادثہ کا سبب بنا، قواعد کے خلاف قائم کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں بگا رنجیت کے ساتھ ایک اور شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مرنے والے آٹھ میں سے سات کی شناخت ہو گئی ہے۔ مزید دس متاثرین ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ ان میں بنگلورو کے جینت کی حالت تشویشناک ہے۔ چیئرمین حقوق انسانی کمیشن نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرہجوم جگہوں پر ایسے شو روم لگانا مناسب نہیں ہے۔گہرے دھوئیں کی وجہ سے بیشتر افرادکی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔
درحقیقت کوٹھری میں کوئی تجارتی کاروبار نہیں کرنا چاہیے لیکن مالک نے ایساکیا۔ جو قانون کے خلاف حرکت ہے۔ وزیر داخلہ محمود علی نے کہا کہ عمارت کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب وزیر اعظم مودی نے آتشزدگی کے واقعہ پر صدمے کا اظہار کیا۔
جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے 2 لاکھ اور زخمیوں کو 50 ہزار روپیئے ایگس گریشیا کا اعلان کیا ۔ وزیر اعظم مودی نے مرنے والوں کے خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔دریں اثناء وزیر بلدی نظم نسق وشہری ترقی مسٹر کے ٹی راماراؤ نے ریاستی حکومت کی طرف سے بھی ہر ایک مرنے والوں کے افراد خاندان کو تین 3لاکھ روپیئے امداد کا اعلان کیا۔