سیکوریٹی عہدیداروں نے کار کے شیشے توڑ دئیے
حیدرآباد: 17؍ستمبر
(زین نیوز)
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ کے موقع پر ان کے قافلہ کے سامنے ایک کار داخل ہوگئی جس کے بعد سیکوریٹی عہدیدار فوری حرکت میں آتے ہوئے کار کو ہٹا دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ہفتہ کو حیدرآباد میں امیت شاہ کے قافلے کے سامنے ٹی آر ایس لیڈر نے کی کار داخل ہوگئی۔ ٹی آر ایس لیڈر کی شناخت گوسولا سرینواس کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
واقعہ کے بعد سرینواس نے بتایا کہ کار قافلہ کے سامنے اچانک رک گئی۔ جب تک میں سمجھ پاتا، تب تک وزیر داخلہ کے سیکوریٹی عہدیداروں نے کار کے شیشوں کی توڑ پھوڑ کی۔ میں پولیس افسر سے ملاقات کروں گا اور اس کارروائی کے خلاف شکایت درج کرواوں گا
13 دنوں کے اندر امیت شاہ کی سیکورٹی میں کوتاہی کا یہ دوسرا معاملہ ہے۔ اس سے پہلے، 4-5 ستمبر کو مہاراشٹر کے دورے کے دوران شاہ کی سیکوریٹی میں کوتاہی ہوئی تھی۔
شاہ کے ممبئی کے دورے کے دوران ایک مشتبہ شخص کئی گھنٹوں تک ان کے گرد پھرتارہا۔ حکام کو شک ہوا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے اسے 2-3 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔
امیت شاہ کے 2019 میں وزیر داخلہ بننے کے بعد، ان کی سیکوریٹی بڑھا دی گئی تھی۔سے 30 کمانڈوز ہمیشہ Z+ سیکیورٹی میں شاہ کے ساتھ ہوتے ہیں۔شاہ کو Z+ سیکوریٹی کے ساتھ ساتھ ایک بریف کیس بیلسٹک شیلڈ نے بھی ڈھانپ رکھا تھا۔
یہ ایک پورٹیبل بلٹ پروف شیلڈ یا پورٹیبل فولڈ آؤٹ بیلسٹک شیلڈ ہے جسے حملے کے دوران کھولا جا سکتا ہے۔
امیت شاہ حیدرآبابی جے پی کی جانب سے حیدرآباد میں منعقدہ یوم نجات پروگرام میں شرکت کے لیے تلنگانہ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے پہلے دن سکندرآباد آرمی گراؤنڈ میں جلسہ سے خطاب کیا۔
شاہ نے ٹی آر ایس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو 1947 میں آزادی ملی، لیکن حیدرآباد اب بھی نظام کے زیر تسلط ہے۔