تڑی پار کون ہے؟۔، "موٹا بھائی #پوٹن کو ایک خفیہ سبق سکھاتےہوئے
حیدرآباد:۔ 17؍ستمبر
(زین نیوز)
تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے 17ستمبر کو نظام سرکاری سے آزادی ‘حیدرآباد اسٹیٹ لبریشن ڈے اور تلنگانہ سرکار کی جانب سے تلنگانہ یوم قومی یکجہتی منایا جارہا ہے ۔اور اس موقع پرمرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے ہفتہ کو ریاست میں دو الگ الگ تقریبات میں ترنگا لہرایا تاکہ حیدرآباد کے انڈین یونین میں انضمام کے 75 سال مکمل ہوں۔
وہیں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ سے عین قبل تلنگانہ کولیکر حیدرآباد میں امیت شاہ کو نشانہ بناتے ہوئے پوسٹر بہت سے مقامات پر پوسٹر ‘ فلگیسیاں آویزاں کی گئی ہے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ بیگم پیٹ میں پوسٹر ٹی آر ایس کے کارکنوں نے لگایا ہے

تلنگانہ کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کی وضاحت کرنے والے نعرے والے فلگیسیاں ہفتہ کو سکندرآباد کے پریڈ گراؤنڈس میں منعقدہ ‘ حیدرآباد لبریشن ڈے ‘ کی تقریبات میں شرکت کے لیے شہر کے دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا استقبال کیا۔
پریڈ گراؤنڈز کے قریب لگائے گئے ایک پوسٹر میں کہا گیا ہے: ’’مودی سرکار نے گوا کی آزادی کے دن کے 60 سال کے لیے 300 کروڑ روپے اور تلنگانہ کے قومی یکجہتی کے دن کے لیے صفر دیا ہے۔
پوسٹر میں امیت شاہ سے ایک درخواست بھی کی گئی تھی جس میں لکھا گیا تھا، ’’امیت شاہ جی 17 ستمبر کو، کیا آپ تلنگانہ کے لیے بھی اعلان کر سکتے ہیں؟‘‘ پریڈ گراؤنڈ کے قریب لگے پوسٹر نے تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے لوگوں کی توجہ مبذول کرائی
Posters accusing BJP govt in the Centre of ignoring Telangana and Karnataka CM Basavaraj Bommai of corruption come up in Hyderabad as HM Amit Shah is expected to hold a public meeting in the city to celebrate ‘Hyderabad Liberation Day.’ @TheQuint pic.twitter.com/tQGKEJMBx2
— Nikhila Henry (@NikhilaHenry) September 17, 2022
مرکز میں بی جے پی حکومت پر تلنگانہ اور کرناٹک کے سی ایم بسواراج بومائی پر بدعنوانی کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پوسٹر حیدرآباد میں سامنے آئے ہیں کیونکہ ایچ ایم امیت شاہ کے ’حیدرآباد لبریشن ڈے‘ منانے کے لیے شہر میں ایک جلسہ عام کا انعقاد متوقع ہے۔
ایک فلگیسی میں تحریر ہے کہ تڑی پار کون؟جس کا ہاش ٹیک#بائے بائے مودی ہےاوریہ یہ پوسٹر، یہاں پنجہ گٹہ میٹرو پولیس اسٹیشن کے قریب لگایا گیا ہے۔
Mota bhai teaches #Putin a secret lesson! 👇 pic.twitter.com/SzyY9nn0jN
— YSR (@ysathishreddy) September 17, 2022
جبکہ اور ایک فلگیسی میں تلنگانہ کو مچھلی بتایا گیا ہے جس کو مرکز ی وزیر داخلہ امیت شاہ گل ڈال کر پھانسے کی کوشش کررہے ہیں وہیں
ٹی آر ایس کے سوشل میڈیا کنوینر وائی ستیش ریڈی نے ٹویٹر پر کوٹویٹ کرتے ہوئے، ، نے لکھا، "موٹا بھائی #پوٹن کو ایک خفیہ سبق سکھاتےہوئے!”
مسٹر پوٹن آپ کا ہندوستان میں خیرمقدم ہے، میں آپ کو سکھاؤں گا کہ جنگ کے بغیر ریاستوں کو کیسے گھیرنا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی کے دورہ حیدرآباد کے موقع پر بھی ٹی آرایس اور بی جے پی کے درمیان فلگیسیوں کی جنگ چلی تھی اور اس وقت میں الوداع بائے بائے مودی کے فلگیسیاں آویزاں کیے گئے تھے جسے بعد میں میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے نکلوادیا تھا
ھمارے تاج عجائب گھروں میں رکھے ہیں !!
https://www.facebook.com/khanreport/videos/1373269849866457
امیت شاہ دورہ حیدرآباد کے موقع پر سکندرآباد پریڈ گرانڈ میں منعقدہ پروگرام میں حیدرآباد کے مشہور مرفہ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں