حیدرآباد:18؍ستمبر
(زین نیوز)
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی دو درجن ٹیموں نے ہفتہ کی رات سے تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چار اضلاع میں غیر سماجی سرگرمیوں سے تحقیقات کا پتہ لگانے کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔یہ چھاپے‘حیدرآباد، کرنول، کڑپہ اور گنٹور تلنگانہ کے نظام آباد‘ جگتیال ‘ کریم نگر‘ نرمل‘ بھینسہ ‘ اور اے پی کے کرنول، گنٹور اور نیلور میں پی ایف آئی سے وابستہ افراد کے مکانوں پرچھاپے مارے جارہے ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ تلاشی صبح 3 بجے سے جاری ہے۔این آئی اے نےپاپولر فرنٹ انڈیا کی سرگرمیوں کے متعلق پوچھ گچھ کررہی ہے۔
اسی طرح این آئی اے کےعہدیداروں نے نرمل ضلع کے بھینسہ میں مدینہ کالونی میں بھی تلاشی لی جارہی ہے۔عہدیدار رات تین بجے سے تمام علاقوں میں تلاشی لے رہے ہیں۔شہر جگتیال میں این آئی اے کی جانب سے ٹاور سرکل‘ ایک دکان ‘ اور رحمت پورہ اسلام پورۃ ٹی آر نگر کے علاقہ میں مکانوں بھی میں تلاشی لی جارہی ہے این آئی اے کے چھاپوں وجہ سے ہلچل مچ گئی ہے

ایسا لگتا ہے کہ پاپولر فرنٹ انڈیا سے روابطہ رکھنے والے افراد کے مکانا ت اور دکانات پر یہ چھاپے مارے جا رہے ہیں اور دو افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں پی ایف آئی سے روابط کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ایک نوجوان کو کریم نگر کے حسینی پورہ سے حراست میں لینے کی اطلاع ہے
واضح رہے کہ این آئی اے کے عہدیداروں نے گذشتہ چھ ماہ قبل نظام آباد میں عہدیداروں نے چھاپے مارے اور پایا کہ نظام آباد میں عبدالقادر کی قیادت میں مارشل آرٹس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور 200 افراد کو تربیت دی گئی۔ این آئی اے نے کہا کہ کیرالہ، دہلی اور کرناٹک کے ساتھ بھی پی ایف آئی کی سرگرمیاں ہیں۔صرف نظام آباد میں 28 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی اور 22 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔

این آئی اے نے سید شاہد کو چیریٹی کے نام پر چندہ اکٹھا کرنے اور نظام آباد میں غیر سماجی سرگرمیوں میں ملو ث ہونے پر نوٹس جاری کیا۔ جن عہدیداروں نے گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو ایف آئی آر درج کی تھی۔