کولڈڈرنگ کی بوتل میں بھری کیڑے مار دوا کو سافٹ ڈرنک سمجھ کرپینے سے پانچ سالہ طالبہ فوت

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
کمرم بھیم آصف آباد: 19؍ستمبر
(زین نیوز)
انسان کی تھوڑی سے بھی لاپرواہی سے بھاری قیمت چکانی پڑجاتی ہے ‘ کولڈڈرنگ کی بوتل میں بھری کپاس کی فصلوں کے لیے استعمال ہونے والی کیڑے مار دوانے ایک معصوم کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق تلنگانہ ریاست کے کمرم بھیم آصف آباد منڈل کے بھیم پور گاؤں میں پیر کے روز ایک چھ سالہ بچی کیڑے مار دوا پینے سےپانچ سالہ  لڑکی فوت ہوگئی، یہ خیال کرتے ہوئے کہ بوتل میں رکھا ہوا یہ ٹھنڈا مشروب  (کولڈڈرنک) ہے ۔
متوفی لڑکی شانویکا جو بھیم پور کے راجیش اور لاونیا کی بیٹی موضع کے ایک خانگی اسکول میں ایل کے جی کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ بتایا جاتا ہے اتوار کی چھٹی کے پیش نظر وہ اپنے تایا کے مکان کے قریب کھیل رہی ہے وہیں قریب میں ایک بوتل رکھی ہوئی تھی۔
شانویکا نے کپاس کی فصلوں کے لیے استعمال ہونے والی کیڑے مار دوا کو سافٹ ڈرنک سمجھ کر پی لیا۔ جس کے بعد اس کو قے ہونے لگی جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیاجہاںڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
بتایا جاتا  ہے کہ کیڑے مار دوا کول ڈرنک کی خالی بوتل میں محفوظ کی گئی تھی۔ واقعہ کے وقت والدین گھر کے کسی کام میں مصروف تھے۔واقع کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفصیلات حاصل کیں۔پنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا۔اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانہ منتقل کردیامعصوم کے فوت ہوجانے  شانویکاکے افراد خاندان میں ماتم چھا گیا