اردو یونیورسٹی میں اساتذہ کے لیے ”ٹرین دی ٹرینر“ آن لائن ورکشاپ

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد، 21 ستمبر
 (پریس نوٹ)
 مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ  اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام دینی مدارس اور اردو ذریعہ تعلیم سے منسلک اساتذہ اور اسسٹنٹ پروفیسرس کے لیے ٹرین دی ٹرینر (مدرس کی تربیت) پر 5 روزہ آن لائن ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ ورکشاپ 17 تا 21اکتوبر2022 کو منعقد ہو گا۔
 اس پروگرام کی رجسٹریشن فیس دو سو روپے(Rs.200/-) رہے گی جو آن لائن رجسٹریشن فارم کے ساتھ دیے گئے بینک کی تفصیلات پر ادا کی جا سکتی ہے ۔اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/WrjqcTzFxXFGu3cbA رجسٹریشن فیس ادا کر تے ہوئے رجسٹریشن کر سکتے ہیں ۔
 اساتذہ کو ای۔سر ٹیفیکٹ دیا جائے گا۔ اس پروگرام میں مختلف ماہرین درس و تدریس کو مو ¿ثر اور نتیجہ خیز بنانے کے حوالے سے ریسورس پرسنس کی تیاری پر توجہ مرکوز کریں گے۔ پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لیے ڈاکٹر مصباح انظر(9948412484) اورڈاکٹر محمد اکبر (8373984391)، اسسٹنٹ پروفیسرس، سی پی ڈی یو ایم ٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔