کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کو پارٹی کے قومی صدر کا عہدہ سنبھال لینا چاہئے: جاوید صابر 

تازہ خبر قومی
دیوبند:۔ 28؍ ستمبر
(رضوان سلمانی) 
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن جاوید صابری نے کہا کہ کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی بھارت جوڑو یاترا کے ذریعہ سے پارٹی کو پورے ملک میں مضبوط بنانے کا کام کررہے ہیں، لیکن اس کے باوجود پارٹی کے ہی کچھ افراد پارٹی کو کمزورکرنے کا کام کررہے ہیں۔ ایسی صورت حال میں راہل گاندھی کو کانگریس کے قومی صدر کا عہدہ سنبھال لینا چاہئے تاکہ کانگریس مضبوط ہوکر مرکز میں اپنی حکومت قائم کرکے عوام کی قیادت کرسکیں۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن اور سابق ضلع صدر جاوید صابری نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ کانگریس کے سابق قومی صدر اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کی مضبوط قیادت کی وجہ سے ان کی قیادت میں پورے ملک میں نکالی جارہی بھارت جوڑو یاترا میں جس طریقہ سے عوام کی بھرپور حمایت مل رہی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک کے عوام سمجھ چکی ہے کہ کانگریس ہی ملک کو متحد رکھ کر عوام کو صحیح قیادت دینے کی اہل ہے۔
 کیوں کہ موجودہ بی جے پی کی مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اس وقت عوام پریشان ہیں ، کیوں کہ بی جے پی حکومت عوام کو جاتی اور مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کا کام کررہی ہے۔ ایسی صورت حال میں راہل گاندھی ہی پارٹی کی قیادت میں عوام بی جے پی جیسی فرقہ پرست پارٹی سے نجات دلا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں ملک کے سبھی شہریوں کو آئین کے ذریعہ جو حقوق دیئے گئے ہیں اس لئے ہمیں سبھی مذاہب کی عزت کرتے ہوئے آپسی گنگا جمنی تہذیب کو مضبوط کرنا چاہئے۔ انہوں نے پارٹی اور عوام کے مفاد میں کانگریس کے قومی صدر کا عہدہ سنبھالنے کا مطالبہ راہل گاندھی سے کیا ہے ۔
 جاوید صابری نے پارٹی کو کمزور کرنے میں لگے افراد کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے، تاکہ کوئی بھی شخص پارٹی مخالف کام کرنے کی ہمت نہ کرسکے۔