کے سی آر کی نئی پارٹی عوام کو دھوکہ دینے کا ایک اور حربہ

تازہ خبر تلنگانہ
مدھو یاشکی گوڑ کا ریمارک
 حیدرآباد:۔30؍ستمبر
(زین نیوزبیورو)
 اے آئی سی سی سکریٹری  و سابق ایم پی مسٹر مدھو یاگوڑشکی نے کے سی آر  کی قومی پارٹی کے اعلان کو تلنگانہ کے عوام کو دھوکہ دینے  کے اے اور حربہ سے تعبیر کیا۔آج گاندھی بھون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے سی آر انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے تنقید کی کہ کے سی آر نے صرف ووٹوں کیلئے لوگوں سے وعدہ کیا بعد میں انہیں دھوکہ دیا۔انہوں نے کہا کہ کے سی آر اپنے خاندان کے خلاف لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ  انہوںنے خود کو قومی پارٹی بتا کر ڈرامے شروع کر دئے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ کے سی آر کی قومی پارٹی میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔
مدھو یاشکی نے کہا کہ کے سی آر ان علاقائی جماعتوں کے قائدین سے رابطہ میں ہیں جو کانگریس پارٹی سے منسلک ہیں۔ مسٹرمدھو یاشکی نے کہا کہ قومی پارٹی بنانے کے نام پر کے سی آر کی باتیں بالواسطہ طور پر بی جے پی کی مدد کرنا ہے۔ کالیشورم کی تعمیر میں لاکھوں کروڑوں کی کرپشن کے الزامات ہیں۔
 مدھو یاشکی نے یاد دلایا کہ پراناہیتا۔چیوڑلہ پراجیکٹ اس وقت ڈیزائن کیا گیا تھا جب متحدہ ریاست اے پی میں ان کی حکومت برسراقتدار تھی۔انہوں نے  چیف منسٹر سے سوال کیا کہ کیا وہ لوٹی ہوئی رقم عوام پر خرچ کریں گے؟انہوں نے اس حقیقت کا حوالہ دیا کہ بی جے پی قائدین نے پہلے تنقید کی تھی کہ کے سی آر کے خاندان نے غیر قانونی طور پر جائیدادیں بنائیں ۔
 جب بی جے پی قائدین نے یہ الزام لگایا کہ کے سی آر کے خاندان نے جائیدادیں خریدی ہیں تو وہ  یہ جانناچاہتے تھے کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی شراب اسکام میں کے سی آر کے خاندان پر الزامات ہیں۔ لیکن وہ یہ بتانا یہ جانناچاہتے ہیں کہ شراب اسکام میں حکام کے سی آر کے خاندان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کررہے ہیں۔
ابراہیم پٹنم کے ایم ایل اے منچی ریڈی کشن ریڈی کو ای ڈی کی تحقیقات کا سامنا ہے۔ تاہم، مدھو یاشکی نے شبہ ظاہر کیا کہ ای ڈی حکام ایک دو دن میں انہیں گرفتارکریں گے۔