میں مودی کا مداح ہوں، بی جے پی کا کٹر حامی ہوں
نئی دہلی :۔یکم؍اکتوبر
(زین نیوز ڈیسک)
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال 12 ستمبر 2022 کو احمد آباد میں اپنے گھر مدعو کرکے ڈنر کرانے (رات کا کھانا) والا آٹو ڈرائیور پھر ایک بار سرخیوں میں ہے ‘ گزشتہ روز وہ اچانک وزیر اعظم نریندر مودی کی ریالی میں نمودار ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق آٹو ڈرائیور وکرم دنتانی، جس نے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کواپنے گھر بلایا اور انہیں کھانا کھلایا، جمعہ کو پھر سے سرخیوں میں آیا۔
وجہ یہ تھی کہ وہ احمد آباد میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں پہنچا ۔ اس کے سر پر زعفرانی ٹوپی اور گلے میں زعفرانی اسکارف کمل والا رومال ڈالا ہوا تھا۔ میڈیا نمائندوں کے سوال پر انس نے کہا کہ میں مودی صاحب کا مداح ہوں۔ جب بھی ضرورت ہوتی ہے صرف بی جے پی مدد کرتی ہے
واضح رہے وزیراعظم نریندر مودی گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ جمعہ کی صبح انہوں نے گاندھی نگر میں وندے بھارت ٹرین اور احمد آباد میں میٹرو کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس دوران پی ایم نے ایک عوامی میٹنگ کی، جس میں آٹو ڈرائیور وکرم دانتانی بھی پہنچا۔ میڈ یا کے نمائندوں نے جب اسے پوچھا کہ پھر کیجریوال کو ڈنر پر کیوں مدعو کیا؟اس سوال پر وکرم نے کہا کہ میں نے پنجاب کی ویڈیو دیکھی ہے۔
اس میں دہلی کے سی ایم کیجریوال ایک آٹو ڈرائیور کے گھر کھانا کھانے گئے تھے۔ اس آٹو والے نے اسے کھانے پر بھی بلایا تھا۔ اس لیے میں نے سوچا کہ انہیں بھی اپنے گھر رات کے کھانے پر بلاؤں12 ستمبر کو کیجریوال احمد آباد راؤنڈ پہنچے۔ یہاں انہوں نے آٹو ڈرائیوروں کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔ اس دوران وکرم نے اسے اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا۔ کیجریوال نے ان کی دعوت قبول کی اور رات کے کھانے کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔وکرم دنتانی کا کہنا ہے کہ ‘میں نے کجریوال کو رات کے کھانے پر مدعو کیا کیونکہ مجھ سے ہمارے یونین لیڈروں نے ایسا کرنے کو کہا تھا

وکرم دانتانی نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں کرتے ہوئے کہاکہ جب سے میں نے ووٹ دینا شروع کیا ہےمیں بی جے پی سے وابستہ ہوں میں دل سے بی جے پی سے وابستہ ہوں۔ اور بی جے پی کے کٹر حامی ہوں۔ جہاں بھی بی جے پی کا کوئی کام یا پروگرام ہوتا ہے، میں وہاں جاتا ہوں۔ آج مودی صاحب کی میٹنگ تھی اس لیے میں یہاں بھاگ آیا
واضح رہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک صفائی ورکر کو اپنے گھر دوپہر کے کھانے پر مدعو کیا۔ پیر کو جب یہ شخص اپنے خاندان کے ساتھ دہلی پہنچا تو راگھو چڈھا اسے ایئرپورٹ پر لینے آیا تھا۔ اسی وقت جب ہرش اروند کیجریوال کے گھر پہنچے تو انہوں نے انہیں گلے لگا لیا۔ اس لمحے نے ہرش کو جذباتی کر دیا