محکمہ انٹیلی جنس کو موصول ہونے اطلاع کے بعد سیکوریٹی بڑھا دی گئی
ممبئی:۔2؍اکتوبر
(زیڈ این ایم ایس)
مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے نے جان سے مارنے کی دھمکی کے معاملے پر کہا ہے کہ میں ایسی دھمکیوں پر توجہ نہیں دیتا۔ ہمارا محکمہ داخلہ اور وزیر داخلہ دیویندر فڑنویس قابل ہیں اور ہمیں ان پر بھروسہ ہے۔ میں ایسی دھمکیوں سے نہیں ڈروں گا، مجھے عوام کے لیے کام کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ میں ان کے لیے کام کرتا رہوں گا۔ یہاں محکمہ انٹیلی جنس سے موصول ہونے والی اطلاع کے بعد سی ایم شندے کی سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے
اہم بات یہ ہے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کو موصول ہونے والی معلومات کے مطابق سی ایم شندے کو خودکش دھماکے کے ذریعے قتل کرنے کی سازش کی جانکاری ملی ہے۔ اس معاملے میں ایک دھمکی آمیز خط بھی ملا ہے۔ اس کے علاوہ فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی ہیں۔ اس خطرے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انتظامیہ نے سی ایم شندے کی سیکوریٹی بڑھا دی ہے۔
Maharashtra | I don't pay attention to it. Our home dept & home minister Devendra Fadanavis are capabale & we trust them. I won't be scared of such threats, nobody can stop me from working for the public. I will continue to work for them: CM Eknath Shinde on death threats to him pic.twitter.com/HcONGfDqgv
— ANI (@ANI) October 2, 2022
انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کو ہفتے کی شام کو اس خطرے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد ان کی سیکیوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔ انٹیلی جنس کمشنر آشوتوش ڈمبرے نے بھی اس طرح کی اطلاع ملنے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ کی سیکوریٹی بڑھا دی گئی ہے۔
انٹلیجنس کمشنر آشوتوش ڈمبرے نے کہا کہ سی ایم ایکناتھ شندے کو اضافی سیکوریٹی فراہم کی گئی ہے۔ اتنا ہی نہیں تھانے میں سی ایم شندے کی خانگی رہائش گاہ اور ممبئی میں سرکاری رہائش گاہ ورشا پر بھی حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ شنڈے پہلی بار 5 اکتوبر کو ممبئی کے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ میں دسہرہ ریلی سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔