نئی دہلی، 29 جنوری
زین نیوز ڈیسک
صدہندر رام ناتھ کووند نےجمعہ کے روز پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن سے پہلے منعقدہ دونوں ایوانوں( ایوان بالا‘ ایوان زیریں )کےمشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دستور کےنفاذ کےدن ’’جسے یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جاتا ہے اشرار کی جانب سے تاریخی لال قلعہ میں قومی پرچم کی توہین کو انتہائی بد بختانہ واقعہ قرار دیتے ہوئے مذمت کی اور کہاکہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے یہاں اس امر کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس میں شامل بعض اشرار نے تاریخی لال قلعہ میں سیکورئٹی کی پرواہ کیے بغیر داخل ہوئے جہاں انھوں نے تور پھوڑ کی اور قومی پرچم کی توہین کرتے ہوئے ایک طبقہ کے مذہبی پرچم کو کو لہرا دیا ۔صدر جمہوریہ نے کہاکہ نے کہاکہ ملک کا آئین نے ہمیں اظہار رائے کی آزادی دی ہےاس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کا غلط استعمال کریں کیونکہ ملک کی بالادستی قانون اور اسکے آئین پر عمل آوری میں مضمر ہے اور شہری کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرے اور اسکے بنائے ہوئے اصولوں پر سنجیدگی سے عمل کرے۔مسٹر رام ناتھ کووند نے کہاکہ سپریم کور ٹ نے نئے زرعی قوانین پر روک لگائی ہے اور مرکزی حکومت سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی پابندی کرے گی۔
