مدھیہ پردیش29؍جنوری
زین نیوز ڈیسک
مدھیہ پردیش کے راجاوں کے شہر گوالیار میں پولیس نے تین ڈاکؤ ں کو بالآخر گرفتار کرلیا انکی گرفتاری کےلئے پولیس کو آنسو گیس کے گولے برسانے پڑےتاکہ ان ڈاکوؤں کو راہ فراری اختیار کرنے کا موقعہ نہ ملےقبل ازیں پولیس کو یہ مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ گوالیار شہر کے علاقہ دھنولی میں ایک گھر میں تین ڈاکو چھپے ہوئے ہیں اس پر پولیس کے دستہ اس مکان کے پاس پہنچے جس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے گھر سے فائزنگ شروع کردی ۔ ایس ایس پی امیت سنگھی نے بتایاکہ پولیس نے دفع کے لئے جوابی کارروائی کے طو ر پر آنسو گیس کے گولے برسائے جس کے بعد تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا جن کی لالجیت یادو‘ صدام خان اور یوسف خان کی حیثیت سے شناخت کرلی گئی۔پولیس نے انکے قبضہ سے تین دیسی ساختہ ریوالوراور گولہ بارود کو بھی برآمد کرلیا ۔ یہ پہلا واقعہ ہے کہ پولیس نے ڈاکوؤ ں پر دھردبوچنے کے لئےفائزئنگ کے بجائے آنسو گیس کا سہارا لیا۔جو اسکی فنی ماہرت کا حصہ ہے
