دہلی میں اسرائیلی سفارت خانہ کے باہر بم دھماکہ

تازہ خبر قومی

نئ دہلی:29؍جنوری
زین نیوز ڈیسک
قومی دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانہ کےباہر آج شام ایک بم دھماکہ ہوا یہ دھماکہ سفارت خانہ کی عمارت کے پیمنٹ کے پاس ہوا جس کی پولیس نے تصدیق کی ہے مذکورہ واقعہ میں تین کاروں کے شیشے چکنا چور ہوگئے اس واقعہ کے فوری بعد مذکورہ علاقہ میں سیکورئٹی کو سخت چوکس کردیا گیا۔مذکورہ واقعہ کی تفصیلات کا ملنا ہنوز باقی ہے۔یہاں یہ بتانا ضروری ہوگاکہ تقریباً ممالک کے سفارت خانے چینکیا پوری میں واقع ہیں جہا ں پہلے ہی سے تھیری ٹائر سیکورئٹی انتظامات رہا کرتے ہیں اس علاقہ کی روڈ سے گذرنے والے افراد کی نقل و حرکت پرپولیس کی گہری نظر رہتی ہے